آن لائن حج فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 15 جنوری تک توسیع

 

حیدرآباد (پریس ریلیز) مرکزی حج کمیٹی نے حج فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 15جنوری تک توسیع کردی ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی حج کمیٹی سے تمام ریاستوں کی حج کمیٹیوں نے نمائندگی کی تھی۔ بی شفیع اللہ اگزیکیٹیو ڈائریکٹر تلنگانہ حج کمیٹی نے خواہش مندوں سے درخواست داخل کرنے کی اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں۔ انہوں حج ہاؤس نامپلی پہنچ کرآن لائن درخواستیں داخل کرنے کی بھی خواہش کی۔ انہوں نے حج کمیٹی کے رہنمایانہ خطوط کا مطالعہ کرنے پر بھی زور دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے آن لائن درخواستوں کے ادخال کے لئے ضروری دستاویزات بالخصوص اصل پاسپورٹ ساتھ رکھنے کی بھی خواہش کی۔ انہوں نے کہاکہ ایک عدد رنگین فوٹو جس کا بیک گراؤنڈ سفید ہو، کے علاوہ بینک پاس بک کا پہلا صفحہ جس میں اکاؤنٹ نمبر نمایاں طورپر لکھاہو بھی درخواستوں کو آن لائن کرنے کےلئے ساتھ رکھیں۔ مزید تفصیلات فون نمبر 23298793-040 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Comments are closed.