آج کل کی صورتحال کے تئیں سماجی تنظیموں کی جانب سے ووٹر رجسٹریشن اور بیداری کا کام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے : سپریہ سلے

 

مہاراشٹرا ڈیموکریٹک فورم اور بھارت جوڑو ابھیان کے وفد کی سپریہ سلے سے ملاقات

ممبئی

مہاراشٹرا ڈیموکریٹک فورم ریاست مہاراشٹرا کے الگ الگ علاقوں میں عمائدین شہر اور سیکیولر مزاج کے قائدین سے ملاقاتیں کر رہی ہے ۔ساتھ ہی ساتھ الگ الگ مقامات پر انتہائی فعالیت سے ووٹر رجسٹریشن کی بیداری کی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔ وفد کی قیادت کر رہے رکن شاکر شیخ پچھلے دو مہینوں سے مستقل اس کوشش میں مصروف عمل ہیں اور مُختلف وفاق کا تعاون لیتے ہوئے اس کاز میںسرگرم ہیں۔ مہاراشٹرا ڈیموکریٹک فورم اور بھارت جوڑو ابھیان کے وفد نے این سی پی پارٹی کی ممبر آف پارلیمنٹ محترمہ سپریا سلےسے ملاقات کی۔ مہاراشٹر میں بڑے پیمانے پر ووٹر رجسٹریشن اور ووٹر انرولمنٹ کا کام زورو شور سے جاری ہے، ساتھ ہی ساتھ ووٹ دینے میں بیداری لانے کے ضمن میں بھی انہیں مفصل جانکاری فراہم کی گئی۔ محترمہ سپریا سلے نے تمام ہی امور اور سرگرمیوں کو بڑے انہماک سے سنا اور کہا کہ ایسے وقت میں سماجی تنظیموں کی جانب سے اس قسم کا قدم وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ بعد ازاں انہوں نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی اُمید دھانی کارروائی۔
وفد نے آنے والے وقت میں کی جانے والی خصوصی سرگرمیوں پر بھی بات رکھی۔ مہاراشٹرا ڈیموکریٹک فورم اور بھارت جوڑو ابھیان کے جذبے کو رکن پارلیمان سپريا سلے نے خوب سراہا۔

Comments are closed.