جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش کی مجلسِ عاملہ کا مشاورتی اجلاس

جمعیت علماء ہند کی صدارت کے لیے متفقہ طور پر امیر الھند حضرت اقدس مولانا سید ارشد مدنی صاحب کے نام کی سفارش۔
بھوپال، بتاریخ 6 جمادی الاخری 1445 ھ مطابق 20 دسمبر 2023 بروز بدھ بعد نماز مغرب جمعیت علماء مدھیہ پردیش کی مجلس عاملہ کا مشاورتی اجلاس زیر صدارت مولانا مفتی محمد احمد خان صدر جمیعت علماء مدھیہ پردیش منعقد ہوا، جلسہ کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا،تمہیدی کلمات اور جمعیت علماء ہند و حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب مد ظلہ العالی کی ہمہ گیر،ملکی،ملی،سماجی بے مثال خدمات پر مولانا محمد اسحاق قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء مدھیہ پردیش نے روشنی ڈالی، اورجمعیت علماء ہند کے دستور اساسی مفتی ضیاء اللہ قاسمی نائب صدر جمعیت علماء مدھیہ پردیش نے بیان کیے، اسکے بعد مجلس عاملہ کے ہر رکن نے ایک ایک کرکے (جمعیت علماء ہند کے ناظم عمومی مفتی سید معصوم ثاقب صاحب کے سرکلر مجریہ 20 نومبر 2023 کی روشنی میں) جمعیت علماء ہند کی آئندہ ٹرم کی صدارت کے لیے نام پیش کیے،اور متفقہ طور پر تمام رکن نے حضرت اقدس مولانا سید ارشد مدنی صاحب مدظلہ العالی کے نام کی سفارش کی، حافظ محمد تقی نائب صدر جمعیت علماء مدھیہ پردیش طبیعت ناساز ہونے اور اسپتال میں ایڈمیٹ ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شرکت سے قاصر رہے، مگر آپ نے بذریعہ خط حضرت اقدس مولانا سید ارشد مدنی صاحب کے نام کی سفارش کی ، اسکے بعد حضرت مولانا مفتی محمد احمد خانصاحب نے صوبہ میں چل رہے لاؤڈ اسپیکر کے مسئلہ پر کہا کہ سپریم کورٹ اور حکومت کی گائڈ لائن پر عمل کریں جس میں مائک کی آواز کم کرنے کا فرمانہے نہ کہ لاؤڈ اسپیکر اتارنے کا ،اور آپ نے مزید فرمایا کہ اسکے تعلق سے ہر ضلع میں میٹنگ بھی کریں اور لوگوں کو سمجھائیں ، کہ اس سلسلے میں ڈرنے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ،ہمارا پردیش امن و امان اور آپسی محبت و بھائی چا رہ کے لئے جانا جاتا ہے ،اسکے علاوہ آپ نے جمعیت علماء مدھیہ پردیش کی جاری خدمات پر بھی روشنی ڈالی، اور مولانا غازی ولی احمد ،ولی قاسمی نائب صدر جمعیت علماء مدھیہ پردیش نے حاضرین مجلس سے حالات حاضرہ پر سیر حاصل گفتگو کی جس میں چند تجاویز بھی پاس کی گئی، آخر میں مولانا مفتی محمد احمد خان نے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا اور مولانا غازی ولی احمد ،ولی قاسمی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔ اس اجلاس میں پوری ریاست سے ارکان عاملہ نے شرکت کی ۔جس میں خاص طور سے مولانا مفتی محمد احمد خان صدر،مولانا محمد اسحاق قاسمی جنرل سکریٹری،مولانا غازی ولی احمد، ولی قاسمی نائب صدر،قاضی ابو ریحان نائب صدر،مفتی ضیاء اللہ قاسمی نائب صدر، صاحبزادہ عبد الرشید ناظم تنظیم، حاجی عبد المجید سالار خان ناظم مالیات،مفتی رشید الدین قاسمی ناظم امور تعلیمی،مولانا نور محمد خزانچی،مفتی شکیل احمد واجدی آفس سکریٹری، محی الدین (ببو بھائی)دیواس رکن عاملہ ،مولانا محمد افضل شاجاپور رکن عاملہ،مولانا قمر الدین نمائندہ مولانا شمس الدین سیہور رکن عاملہ ،یوسف لالہ اندور رکن عاملہ،حافظ ریاض ڈبراگوالیار،مفتی محمد اسحاق سالیہ،مفتی مجیب الدین بھوپال،مولانا منیر شہڈول،حاجی نور اللہ برہاڑ شہڈول،مولانا امین اللہ،مولانا زریاب شہڈول،مولانا عارف اندور، مفتی اسامہ،حافظ قمر موجود رہے۔
Comments are closed.