"ولی و سراج کی سرزمین اورنگ آباد میں اردو کی ادبی شخصیات کی تہنیت کا شاندار پروگرام”

 

ایجوکیشن ایکسپو 2023 کے تحت اردو کارواں اور مائینڈز ان موشن فاؤنڈیشن کی مشترکہ پیشکش

ممبئی :

اردو کارواں اورنگ آباد اور مائنڈس ان موشن فاونڈیشن کی جانب سے بتاریخ ۱۹ دسمبر ۲۰۲۳ کو ایجوکیشن ایکسپو میں اردو کے نامور علمی و ادبی شخصیتوں کا ایوارڈ دے کر استقبال کیا گیا ۔پروگرام "مرے قلم کا سفر رائیگاں نہ جاۓ گا "کے تحت بزم تکریم اہل قلم منعقد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر محی الدین غازی صاحب مرکزی سیکرٹری برائےتصنیفی اکیڈمی، جماعت اسلامی ہند نے کی ۔ اورمہمان خصوصی کے طور جناب خالد سیف الدین صاحب مؤسس وارثان حرف و قلم اور ڈاکٹر مخدوم فاروقی صاحب پرنسپل ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار ویمنس موجود تھے۔ پروگرام حافظ عبد اللہ دانش کی تلاوت کلام پاک سے ہوا کنوینئرس عبدل باسط صدیقی اور محمد عرفان خان سوداگر نے مہمانان کا استقبال کیا۔بعدازاں ڈاکٹر مونس نے کلام اقبال پیش کیا۔ اردو کارواں کے صدر جناب فرید احمد خان صاحب نے افتتاحی کلمات پیش کیے۔ اور کہا کہ دکن اردو کی سر زمین ہے اور یہاں بہترین ادبی شخصیات نے اردو زبان کے لیے اپنی خدمات انجام دیں۔ اس پروگرام میں اورنگ آباد

کی ان ادبی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جن کی دس سے زاید کتابیں شائع ہو چکی ہیں اس میں مولانا ڈاکٹر محمد صدر الحسن ندوی مدنی صاحب، ڈاکٹر رفیع الدین ناصر صاحب، ڈاکٹر عبد العزیز عرفان صاحب، نور الحسنین صاحب، ڈاکٹر عظیم راہی صاحب، اسلم مرزا صاحب، ڈاکٹر مسرت فردوس صاحبہ، مولانا قاضی نوشاد الدین ندوی صاحب، ڈاکٹر قاضی نوید احمد صدیقی صاحب، شاہ حسین نہری صاحب، سید ماجد جناح صاحب ، ڈاکٹر شرف النہار صاحبہ اور ڈاکٹر محمد مصطفیٰ خان خیری صاحب شامل تھے۔اس پروگرام میں حال ہی میں جناب خالد سیف الدین صاحب کو قومی سطح پر مولانا محمد علی جو ہر ایوارڈ تفویض کیۓ جانے پر نشان حسن خدمات دے کر استقبال کیا گیا۔

اس تہنیتی پروگرام میں ممبر آف پارلیمنٹ جناب امتیاز جلیل صاحب نے بھی شرکت کی اور تمام اہل قلم حضرات کو مبارکباد دی۔

فرید احمد خان صدر اردو کارواں نے کہا کہ اورنگ آباد کی تاریخ قابل تعریف ہے کیونکہ یہاں کے اہل قلم نسل در نسل اردو ادب کی آبیاری کررہےہیں۔ اس پروگرام میں خصوصی طور پر ممبئی اردو کارواں کے مجلس عاملہ کے ارکان محترم تبسم ناڈکر، پرنسپل سائیرہ خان، محسن ساحل نے بھی شرکت کی،

پروگرام میں نظامتِ کے فرائض ڈاکٹر ذکی الدین سہیل صاحب اسسٹنٹ پروفیسر مراٹھواڑہ کالج آف ایجوکیشن اور ڈاکٹر محمد مصطفیٰ خان خیری نے انجام دیے۔ اس موقع پر مائنڈس ان موشن اورنگ آباد و اردو، کارواں کے کوارڈینٹرس نفیسہ شیخ غلام جیلانی،محمد عرفان سوداگر راشدہ کوثر، باسط صدیقی، افروز خان، حنا باجی، اسنہ صدیقی،کے علاوہ اسکول و کالجیس کے ذمہ داران و اساتذہ کثیر تعداد میں موجود تھے شکریہ کی رسم صدر اردو کارواں فرید احمد خان نے ادا کی۔

Comments are closed.