نئی دہلی: اسرائیلی سفارت خانے کے باہر دھماکہ

نئی دہلی(ایجنسی) نئی دہلی میں واقع اسرائیل کے سفات خانے کے باہر دھماکہ ہوا ہے۔
انگریزی روزنامہ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق منگل کی شام کو دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے چانکیہ پوری میں واقع اسرائیل کے سفارت خانے کے باہر بم دھماکہ ہوا ہے۔
اخبار کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
تاہم دہلی فائر سروس کے ڈائریکٹر اتول گنج نے اخبار کو بتایا کہ ’جائے وقوعہ سے فی الحال کچھ نہیں ملا۔‘
اسرائیل کے سفارت خانے کے ایک ترجمان نے تصدیق کی کہ ’ایمبیسی کے باہر زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی ہے۔‘
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے اسرائیل کے وزیر خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’نئی دہلی میں سفارت خانے کے باہر زوردار دھماکہ ہوا ہے۔‘
اسرائیلی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ’دھماکے میں سفارت خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا۔‘

Comments are closed.