نئی دہلی کی سنہری باغ مسجد کے انہدام پرروک لگائی جائے، ایس ڈی پی آئی کا وقف بورڈ سے مطالبہ

نئی دہلی(پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آ ف انڈیا (SDPI) دہلی کے ریاستی لیڈران پر مشتمل ایک وفد نے نئی دہلی کے سنہری باغ روڈ پر واقع صدیوں پرانی مسجد سنہری باغ مسجد کو منہدم کرنے کے این ڈی ایم سی کے چیف آرکیٹکٹ کے حکم کے تناظر میں دہلی وقف بورڈ کے عہدیداروں سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ایک میمورینڈم پیش کیا جس میں مذکورہ مسجد کے انہدام کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وفد میں ڈاکٹر آئی اے خان، عبدالقادر، حافظ ہاشم ملک، محترمہ شاہین کوثر، ڈاکٹر سنجیو کمار اور عرفان احمدشامل تھے۔
Comments are closed.