بی پی ایس سی اساتذہ تقرری امتحان : درجہ 9 تا 10 کے لئےمضمون ریاضی میں بنول باشندہ فرقان علی کو ریاست میں ملا پہلا مقام

جالے(محمد رفیع ساگر /بی این ایس)بی پی ایس سی کے ذریعہ منعقد دوسرے مرحلے کے اساتذہ تقرری امتحان میں مقامی بلاک سے متصل بوکھڑا بلاک کے بنول باشندہ ماسٹر محمد انظار علی کے لڑکے محمد فرقان علی نے مضمون ریاضی ( حساب )کلاس 9 تا 10 کے جنرل زمرے میں بہار ٹاپ کر کے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ بوکھڑا بلاک کے ساتھ ساتھ اپنے ضلع سیتامڑھی کا نام روشن کیا ہے۔انہیں جنرل زمرے میں پہلا رینک ملا ہے۔جیسے ہی بدھ کو نتیجہ جاری کیا گیا ۔جنرل زمرے میں پہلے رینک پر فرقان علی کا نام سامنے آیا۔اس حیرت انگیز کامیابی پر مسٹر فرقان علی نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے والدین کی کوششوں کو اپنی کامیابی کا راز قرار دیا۔غور طلب ہو کہ فرقان علی کے والد محمد انظار علی بھی بنول مڈل اسکول میں ٹیچر ہیں۔اس کی شاندار کامیابی پر مقامی ممبراسمبلی مکیش کمار،بی ای او سدھیر کمار، سابق پرمکھ ڈاکٹر شریف الرحمن ،بوکھڑا پرمکھ سدھیر کمار ساہ، سابق نائب پرمکھ آفتاب عالم منٹو،حکم دیو یادو، جاوید سرپنچ، ماسٹر اسلم انصاری، پنکج کشور پون، شیو منگل ٹھاکر، ماسٹر انظار احمد، انتخاب علی، محمد عیسی دانش، زہیر صدیقی، بسوٹا کے ریاستی صدر قمر مصباحی، حافظ شفا ء اللہ ،مولانا رضا ء اللہ قاسمی ،عقیل احمد،سنیل کمار،افتخار احمد صابری، ششی بھوشن، صحافی راجیش کمار، گوتم کماراور امیت راج نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہیں۔
Comments are closed.