مرکز صوت الحجاز میوات کے طلبہ سے علماء کرام کے وفد کے سربراہ ڈاکٹر پرویز مدنی کا حطاب

برادران وطن کی اسلام اور مسلمانوں کے تئیں غلط فہمیوں کے ازالہ کے لیے علماء کرام آگے آئیں: ڈاکٹر پرویز
نوح میوات (محمدصابرقاسمی؍بی این ایس)
مرکز صوت الحجاز واقع فیروز پور جھرکہ میوات میں مؤقر علماء کرام کا ایک وفد ڈاکٹر پرویز احمد مدنی (صدر مرکز دار الہدی، اڑپی، کرناٹک)
کی قیادت میں یہاں فیروز پور جھرکہ پہونچا، علماء کرام کے وفد میں شامل مولانامبارک مدنی، مولانا عبدالسلام مدنی، مولانا محمد ساجد مدنی،مولانا محمد شعیب مدنی، مولانا عبد الرحیم مدنی نے ادارہ کے طلبہ سے خطاب فرمایا،اس موقع پر ادارے کا دورہ کر جائزہ لیتے ہوئے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے، دار الهدي اڑپی کے صدر ڈاکٹر أبو عمر پرویز مدنی نے اپنے خطاب میں طلبہ کو حصول و اکتساب علم پر ابھارتے ہوئے کہا کہ اس راہ میں مشکلات ہیں،لیکن ان کو خندہ پیشانی کے ساتھ برداشت کرنا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ کامیابی مشکلات کا سامنا کرنے اور عرق ریزی کرنے والوں کے قدم بوسی کرتی ہے۔
آپ نے برادران اہل وطن سے اپنے تعلقات و مراسم مضبوط کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو چاہئے کہ وہ اپنی استطاعت بھر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دعوتی کاز کو انجام دینے کی کوشش کرے ساتھ ہی ساتھ برادران وطن کے ساتھ غلط فہمیوں اور بدگمانیوں کے ازالے کی کوشش کرے مہمان محترم نے مزید فرمایا کہ اسلامی مدارس و جامعات کے باہمی ربط و ضبط کا نظام انتہائی کمزور ہوچکا ہے اس کو از سر نو مضبوط و فعال بنانے کی سخت ضرورت ہے تاکہ تمام مدارس کو باہم ایک لڑی میں پرویا جا سکے. اور اگر ایسا ہوجائے تو ایک دوسرے کے تجربات کی روشنی میں تعلیمی کاز کو بہتر سے بہتر بنانے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
مجلس کے صدر مولانا محمد مبارک مدنی نے اپنے صدارتی خطاب میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہیں گے کہ ہمارے علاقے اور بالخصوص ہمارے ادارے مرکز صوت الحجاز میں آپ کی حاضری وقتاً فوقتاً ہوتی رہے، ہمیں آپ کے قیمتی تجاویز کی ہمیشہ ضرورت رہے گی، اخیر میں مرکز صوت الحجاز کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین نے شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.