سال کا آخری کلام

از : ناظم الدین فاروقی
سینئر مبصر

بنی نوع انسانی کاقافلہ دنیا کے مختلف حصوں و ممالک میں تہذیبوںکا ٹکرائو ‘ جنگیں ‘ ظالم و مظلوم کی خون ریز کشمکش فوجی بغاوتوں ‘ سیاسی تبدیلیوں اور معیشت کا زوال اور ترقی کے مراحل سے گذرتے ہیں۔ نسلی و قومی تفوق و تفخر انفرادی و اجتماعی انتشار بر پا ہے۔ کمزور ‘ مجبور و بے بس انسانی آبادیوں پر عسکری تسلط کا قدیم سلسلہ اب بھی جدت پسندی کے ساتھ جاری ہے ۔ عالمی وعلاقائی سطح پر 2023 کے اختتام پر مرور زمانے کے ساتھ ساتھ مکافات کی گذری ہوئی حقیقی صورتحال کو چند نکات میں سمیٹتے ہوئے قارئین کے استفادہ کے لئے حسب ذیل سطور میں روشنی ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے ۔
۰ روس یوکرین کی جنگ 23 ماہ سے جاری ہے ۔ اس جنگ میں روس کے 360000 فوجیوں کے علاوہ کرایہ کے مرسینریز اور 10 ہزار عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں ہیں اور2200 ٹینکس تباہ ہو گئے ۔ اس جنگ میں امریکہ اسپیس کمانڈکے( Cyber War) کے ذریعہ یوکرین کی مدد کر رہا ہے۔
۰ روس کی مرسینریزWagner Mercenary کےWar Lord واگون ہریگوزن Yevgeny Prigozhin نے اپنے مسلح کمانڈ کے ساتھ ماسکو کی جانب مارچ کیا تھا ۔ اس باغیانہ حرکت کو دیکھتے ہوئے یہ تصورکیا جارہا تھا کہ کریملین کو بہت بڑے بغاوت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔اور اس سے روس میں خانہ جنگی کا آغاز ہو سکتا ہے ٹھیک اس کے دو ماہ بعد 23ا گسٹ 2023 کو اگون پریگوان ماسکو سے سنبٹ پٹس برگ جا رہاتھا فضاء میں اس کے ہیلی کیپٹر میں آگ لگ گئی اور وہ کراش میں ہلاک ہو گیا۔
۰ غزہ میں طوفان الاقصیٰ کے بعد سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ تقریباً 51 ہزار مکانات اور بلند و بالا عمارتیں ملبہ اکام میں تبدیل چکے ہیں ۔ 45 ہزار سے زیادہ شدید زخمی ہیں اور 20 ہزار سے زیادہ معذور ہو چکے ہیں ا ن کے آپریشن کرنا باقی ہے ۔ روس اور یوکرین کی 23 ماہ طویل جنگ میں 10 ہزار عام شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ غزہ میں صرف 84 دنوں میں 25 ہزار سے زیادہ شہید کر دیئے گئے ۔
۰ فلسطین میں جاری مز احمتی جنگ سے مشرقی وسطیٰ کی علاقائی طاقتوں کو ایک زبردست جھٹکہ لگا صفقۃ القرناور معاہدہ ابراہیمی پر روک لگ گئی ۔ نیتن یاہو نے 22 ستمبر 2023 کو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اپنے خطاب میں گریٹر اسرائیل کا ایک ایسا نقشہ سا معین کو بتلایا تھا جس میں فلسطین کو اس نقشہ ہی سے مکمل غائب کر دیا گیا تھا ۔ اکٹوبر سے دنیا کے 300 سو سے زیادہ بڑے شہروں میں اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر مسلط کردہ وحشی بربریت اور خون ریز فضائی حملوں کے خلاف مسلسل زبردست احتجاج جاری ہے ۔ اسرائیل و امریکہ کی ظلم و بربریت کے خلاف امریکہ و یوروپ میں لہرا اُٹھی جس میں یہودی مذہبی پیشوا بھی شامل ہیں ۔ جیوش نیوز سرویس (JNS) کے سروے کے مطابق یوروپ و امریکہ کی بڑی اکثریت دو مملکتی نظریہ کی تائید کر رہے ہیں۔ نوجوان جن کی عمریں 18 تا 24 سال کے درمیان ہیں۔ ان میں 67% اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور بربریت کے شدید مخالف ہیں ۔
۰ مسلم ممالک اور مشرقی وسطیٰ کے بعض قطعوں میں گذشتہ30 سالوں میں تاریخ انسانی کی بدترین نسل کشی ہوئی ۔غزہ میں جاری اسرائیل اور امریکہ کے آپسی اشتراک سے فلسطینیوںکی نسل کشی 84 دن سے جاری ہے ۔سابق صدر امریکہ مسٹربش نے تورا بورافغانستان میں (20 نومبر تا 17 ڈسمبر 2001) افغانیوں کی نسل کشی کی تھی جس میں 40 ہزار افغانیوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا ۔ آج پھر امریکہ کی سرپرستی ارض فلسطین میںوہی تاریخ دوہرائی جارہی ہے۔
۰ ارجنٹائن کے صدارتی انتخابات میں خودمختار سرمایہ دارانہ طرز فکر رکھنے والے Javier Milie نے کامیابی حاصل کی جنہوں نے عوامی حکومتی اخراجات پر روک لگا دیا اور پیسو PESO کی قیمت قدر 50% گھٹادی ۔سالانہ کسادبازاری 161% اور سود کی شرح 133% تک پہنچ گئی۔
۰ نیدر لینڈ میں قدامت پسند اسلام دشمنGreat wilders نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ۔
۰ نیوزی لینڈ میں مرکزی دائیں بازو کی پارٹی نے دوبارہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی جس کے وزیر اعظم Jacinda Ardern نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
۰ یونان میں نئی ڈیموکرسی پارٹی اور فن لینڈ میں دائیں بازو اتحادی پارٹیوں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ۔ اسپین میں کنزرویٹوی پیپو پلز پارٹی کی لاکھ کوششوں کے باوجود حکومت کی تشکیل میں نا کام رہی۔ لیکن بائیں بازو کی جماعت نے حکومت بنالی۔
۰ تھائی لینڈ میں بادشاہ کی مخالفت میں مہم چلانے والی پارٹی حکومت بنانے میں نا کام ہو گئی ۔ شاہ پسند ممتاز قائد کی Pheu Thai Party کو حکومت سازی کا موقع مل گیا۔
۰ گونتمالا میں حکومت نے انتخابات میں Bernardo Arevalo کو شکست دینے کی کوشش کی مگر نا کام ہو گئی۔
۰ پولینڈ میں 8سالہ لا اینڈ جسٹس پارٹی کا خاتمہ ہوگیا۔ بائیں بازو کے پارٹیوں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی۔
۰ Bola Tinubu نے نائجیریا کا صدارتی انتخاب جیت لیا۔
۰ Joseph Boakai نے Liberia کا اور Daniel Noboa نے Ecuador کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔
۰ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ مقدمہ میں قید کر دیا گیا ۔
۰ بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ اور عوامی لیگ حکومت کے خلاف زبردست احتجاجات جاری ہیں ۔
۰ شیخ حسینہ 2009 سے حکومت پر قابض ہیں۔ BNP اور دوسری اپوزیشن جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نا اہل قرار دے دیا گیا ہے ۔ بنگلہ دیش میں جنوری 2024 میں انتخابات منعقد ہو نے والے ہیں۔
۰ کشمیر کے خصوصی موقوف کے دفعہ 370 کی پارلیمنٹ کی جانب سے برخواستگی کو سپریم کورٹ نے اپنے حالیہ فیصلہ میں اِسے درست قرار دیا۔
۰ پارلیمنٹ کے 23 سرمائی( ونٹر سیشن) میں (4 ڈسمبر تا 21 ڈسمبر)دستور ہند کے کئی اہم قوانین کو ترمیم ‘ حذف کر تے ہوئے Crpc اور Ipc کے 280 نئے قوانین متعارف کروائے گئے ۔ اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر کے تقرری کے اختیار کو و زیر اعظم اور کابینہ کے ہاتھ میں سپرد کر دیا گیا۔
سیاسی تبدیلیاں :
۰ برازیل میں سابق صدر Jair Bolsonaroکے تائید میں سپریم کو رٹ اور صدراتی محل پر احتجاجیوں نے ہلا بول دیا ۔ صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے والے Luiz-Inacio Lula da Silva نے کہا کہ یہ احتجاجی جموں انتخابات کا گلہ گھونٹنا چاہتے ہیں۔
۰ 27 جون 2023 کو پیرس کے نواحی علاقے میں ٹرافک سنگل کے قریب کسی معمولی ٹرافک کی غلطی پر ایک 17 سالہ عرب الجیری نژدالڑکے کو پولیس نے بلا وجہہ گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا ۔ جس کے بعد زبردست ہنگامے شروع ہو گئے ۔ عمارتیں ‘ تجارتی علاقے سینکڑوں بس و کاریں جلا کر خاکستر کر دی گئیں۔کئی ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔
اس کے علاوہ سال 23 کے ابتداء میں فرانس میں حکومت کے پنشن وظیفہ کے اصلاحات کے خلاف زبردست احتجاج شروع ہوا جو کئی دن تک جاری رہا۔
آفات سماوی:
۰ ترکی ‘ شام کی سرحد پر خطرناک زلزلوں کی وجہہ سے واقع شہر میں 50 ہزار اور شام میں 10 ہزار لوگ ہلاک ہو گئے ۔ اس کے علاوہ مراقش میں 3000 اور افغانستان میں ڈیڑھ ہزار لوگ زلزلوں میں لقمہ اجل بن گئے۔
۰ لیبیا کے دیرہ شہر میں سیلاب کی وجہہ سے 4 ہزار لوگ ہلاک ہو گئے اور 8 ہزار لوگ غائب ہیں۔
۰ جنگل کی آگ کی وجہہ سے ہوائیں Hwaiians جزیرہ میں150 لوگ ہلاک ہو گئے ۔تاریخی شہر La haine مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔ یہ امریکہ کی تاریخ کی بد ترین بھڑکنے والی جنگل کی اٹھی آگ تھی۔
۰ مغربی اور مرکزی افریقہ کے 8ممالک میں فوجی بغاوتیں ہوئی ہیں ۔
۰ سوڈان میں سرکاری افواج اور حمیدتی کی ملیشیا ء کے درمیان زبردست جنگ جاری ہے ۔ یہاں امریکہ ‘ روس ‘ ایران اور امارات کی PMC پرائیوٹ ملٹری کمپنی برسر پیکار ہیں۔سوڈان کے ڈارفو علاقے میں عرب ملیشیاء کی جانب سے افریقی مقامی عوام کی بڑے پیمانے پر نسل کشی جاری ہے ۔ملک بری طرح تباہ ہو رہا ہے۔
۰ پاکستان کے شہر پشاور کی ایک مسجد میں جمعہ کے دن خودکش بمبار نے ایک حملے میں 84 نمازیوں کو ہلاک کر دیا۔اس کا الزام افغانستان کے دہشت گرد گروپ پر ڈالا گیا اور اس بہانے سے کئی لاکھ افغان مہاجروں کو زبردستی پاکستان سے نکال باہر کیا گیا۔
معیشت:
۰ 15 ماہ کی سخت گرفت اور اقدامات کے بعد ورلڈ بنک نے سود کی شرح میں کسی بھی قسم کے اضافہ پر پابندی عائد کر دی ۔
۰ جاپان کے سنٹرل ریزرو بنک نے2029 کے لئے تین تخفیفات کا اعلان کیا ہے ۔ Udea Kozuo اودے کا زو نے بنک آف جاپان کی حیثیت سے جائزہ حاصل کر لیا۔ جاپان کی کھلی نرم مالیاتی پالیسی میں تبدیلیاں لاتے ہوئے سخت اقدامات کا آغاز کردیا ۔
AI کا انقلاب :
۰ Chat GPT نے I.T کی دنیا اور کام کاج کے نہج اور تمام کمپیوٹر بڑے پروگرامنگ کو کراش کر تے ہوئے پیچھے چھوڑ دیا ۔ پھر ایک مرتبہ انفارمیشن ٹکنالوجی کی دنیا تدمیر و تعمیر نو کے مرحلے سے گذرتے ہوئے تیزی سے نکل پڑی ہے ۔عظیم ترقی آسمان چھو رہی ہے ۔
۰ ڈیجیٹل دنیا میں ارٹیفیشل انٹلیجنس AI کا زبردست انقلاب بر پا ہوا ہے۔دنیا کی I.T کی 7 بڑی کمپنیاں
جیسے Foxconn, Microsoft, Apple, Google, META, Amazon, Alphabet دہل گئیں ۔ کئی کمپنیوں کے سینئر مینیجرس اور ڈائرکٹرس و ملازمین کو ملازمت سے بر طرف کیا جارہا ہے ۔ اور کمپنیوں کے درمیانی وداخلی طور پر زبردست تصادم دیکھا جارہا ہے ۔اندرونی انتظامیہ اتھل پتھل کا شکار ہے ۔تمام کی توجہہ AI کی جانب لگی ہوئی ہیں۔
اسٹاک مارکٹ :
۰ سال2022 کے خسارے کے بعد اس سال 2023میںکسی قدر اسٹاک مارکٹ میں تیزی آئی ہے ۔ Alphabet ‘ META میکرو سافٹ کے شیر ز میں گراوٹ آئی ہے جبکہ مائیکرو کمپنی NVIDIA کے اسٹاک میں 240% کی 23 میں بڑھوتری دیکھی گئی ۔ دوائی بنانے والی کمپنی Novo Nordisk نوونورڈسک نے موٹاپے کی دوا ء ایجاد کی ۔ جس کی وجہہ اس سال اس کے (حصص) شیرز کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ۔ Tesla کے اسٹاک میں 140%کا اِضافہ ہوا ٹراویل کمپنیوں کے امریکی مارکٹ میں کوئی خاص اُچھال نہیں دیکھا گیا۔لیکن دو کمپنیوںCruise Lines Royal Caribbean and Carnival کروز لائنز کے شیرز کی قیمت میں 140% اور 150% کا اضافہ ہوا ۔
۰ ٹیوٹر کے شیرز میں گراوٹ آئی ہے۔ Elon Musk یلان مسک دوسرے سال بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے جملہ اثاثہ جات 44 بلین ڈالر سے گر کر 19 بلین ڈالرہو گئے ۔
بکنگ کرائیس ( دیوالیہ) :
۰ اس سال کئی بنکوں کے دیوالیے نکل گئے ۔سلیکان بنک ‘ سگنیچرک بنک (Signature Bank) First First Republic Bank‘ کی تباہی سے بینکنگ سکٹرمیں کئی بیلین ڈالر کے مالیہ کا خسارہ ہوا۔ کریڈٹ سویسیCredit Suisse بھی ڈوب گیا تھا جسےUBS نے ایمرجنسی میں اسے حاصل کر کے مدد پہنچانے کی کوشش کی۔ UBS کے Credit Suisse بنک حاصل کر نے کے بعد اس سال UBS نے 29 بلین ڈالر کا نفع کمایا ہے‘ بنکوں کی صورتحال دیکھتے ہوئے دنیا میں167 سالہ بنکوں کی آزادی پر سوال اٹھنے لگے۔
۰ Fox اور News Corporation کے Rupert Murdoch نے چیرمن شپ سے مستعفٰی ہوتے ہوتے اپنے بڑے لڑکے Lachlen کو اس عہدہ پر سرفراز کردیا۔
۰ FTX کے دیوالیہ پر اس کے سربراہSam Bankman کو مجرم قرار دیا گیا ۔
۰ Exxon mobile جو دنیاکی قدرتی وسائل کی سب سے بڑی کمپنی ہے Nasdaq کے IPO میں 60 بلین ڈالر حاصل کر لئے ۔
۰ چین کی معیشت کوویڈ کے بعد سے 2023 میں سدھار کی طرف بڑ ھتے دیکھا گیا ‘ درآمدادات اکسپورٹس ‘ قرضوں کی عدم ادائیگی ‘ ملازمتوں کی برخواستگی ‘ اور صنعتی پیداوار کو دوبارہ تیز گام کرنے میں چین نے پیش رفت کی ہے ۔ چین اپنی معیشت کو دوبارہ عروج پر لانے کی بھر پور اقدامات کر رہا ہے ۔ہندوستان نے اس سال چین کو تقریباً 32 ملین ٹن آئرن وور(خام لوہا کو برآمد کیاہے)جو گذشتہ سال 22 کے مقابلہ 400 گناہ زیادہ تھا۔ یہ ہندوستان سے عالمی سطح پربرآمد کئے جانے والے جملہ خام لوہے کی برآمدات کا 95% حصہ ہے ۔
۰ 2023 میںہندوستان اور چین کے درمیان 101 بلین ڈالر کی تجارت ہوئی جس میں 87% چین سے ہندوستان کو کی گئی برآمدات شامل ہے۔ جبکہ چین ہندوستان سے جملہ تجارت کا صرف 13% حصہ برآمد کرتا ہے ۔

Comments are closed.