متھلانچل کو امرت بھارت ٹرین کی سوغات سے عوام میں خوشی کی لہر

جالے(محمدرفیع ساگر؍بی این ایس)متھلانچن کو امرت بھارت ٹرین کا تحفہ ملنے پر پوپری اور آس پاس کے لوگوں نے پوپری کے جنک پور روڈ اسٹیشن پہنچ کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ سمستی پور ریلوے ڈویژن نے امرت بھارت ٹرین کے استقبال کے لیے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر سینئر DEN 3 سنیل کمار کی صدارت میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر میونسپل کونسل کے چیف کونسلر برجیش کمار جالان، ڈپٹی چیف کونسلر جئے پرکاش، اسٹیشن ماسٹر ای اے خان، اسٹیشن ایڈوائزری کمیٹی کے اراکین وشواناتھ سادھو، سنتوش سانو، ایم ایل اے کے نمائندے سنتوش کمار عرف لالن سنگھ سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔
اس موقع پر منعقدہ ثقافتی پروگرام میں مقامی اسکول کے بچوں کی جانب سے کئی پروگرام پیش کیے گئے۔ جسے لوگوں نے خوب سراہا ۔
اس دوران میونسپل کونسل کے چیف کونسلر برجیش کمار جالان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج متھلا کے لوگ سیتا کی سرزمین کو شری رام کی جائے پیدائش ایودھیا دھام سے جوڑنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دی گئی امرت بھارت ٹرین سے فخر محسوس کر رہے ہیں۔ اس کے لیے وزیر اعظم مودی تعریف کے قابل ہیں۔

Comments are closed.