لوک سبھاانتخابات2024: بی جے پی نے تشکیل دی آٹھ رکنی کمیٹی،اپوزیشن میں سیندھ لگانے کی تیاری

نئی دہلی(ایجنسی)لوک سبھا انتخابات سے بہت پہلے بی جے پی نےایک آٹھ رکنی ٹیم تشکیل دی ہے، جو اپوزیشن پارٹیوں کی مشکلات میں اضافہ کرنے کا کام کرے گی۔ بی جے پی نے مشن 2024 کے سلسلے میں جے پی نڈا کی صدارت میں منگل کو پارٹی دفتر میں میٹنگ کی۔ اس دوران اپوزیشن جماعتوں میں سیندھ مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ۔ بی جے پی کانگریس، ایس پی، بی ایس پی، آر ایل ڈی، جے ڈی یو اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے بااثر لیڈروں کو پارٹی میں شامل کرنے کی مہم چلائے گی۔مشن 2024 کے لیے بی جے پی کی سب سے اہم حکمت عملی کا حصہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو اپنے ساتھ شامل کرنا ہے۔
آٹھ رکنی کمیٹی میں مرکزی وزیر بھوپیندر یادو، مرکزی وزیر اشونی وشنو، مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما، جنرل سکریٹری ونود تاوڑے، ترون چُگ اور سنیل بنسل شامل ہیں۔ یہ آٹھ رہنما بی جے پی قیادت کے سب سے زیادہ قابل اعتماد مانے جاتے ہیں اور اس مہم کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
لوک سبھا انتخابات سے پہلے ریاست کی تمام بڑی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو شامل کرنے کے لیے ایک میگا مہم چلانے جا رہی ہے جو بی جے پی کے نظریے سے ہمدردی رکھتے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر بی جے پی نے اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو شامل کرکے ان کے حوصلے کو توڑنے کی حکمت عملی بنائی ہے، جس پر عمل درآمد کا کام یہ آٹھ رکنی کمیٹی کرے گی۔ اس حکمت عملی سے بی جے پی نے یوپی سے کئی ریاستوں میں انتخابی جنگ جیتی ہے اور اب وہ اسے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بھی اپنانے جارہی ہے تاکہ اقتدار کی ہیٹ ٹرک حاصل کرکے تاریخ رقم کی جاسکے۔

Comments are closed.