Baseerat Online News Portal

25واں کھیلوں کی اختتامی تقریب کا انعقاد 

 

 

(منصور قاسمی)ریاض کا معتبر و مشہور تعلیمی ادارہ الیاسمین انٹرنیشنل اسکول میں نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ 25واں کھیلوں کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر ایس ایم شوکت پرویز نے کی ؛جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ابراہیم سبحان مؤسس و صدر (skytalk representative loka Kerala Saba ) شریک ہوئے -تقریب کا باضابطہ آغاز اسکول کے طالب علم محمد زین الدین کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا- افتتاحی کلمات اسکول کے انتہائی فعال اور متحرک ہیڈ ماسٹر ( بوائز سیکشن ) تنویر صدیقی نے پیش کئے۔ انہوں نے تمام سامعین و حاضرین کا پرجوش استقبال کرتے ہوئے کہا :عزیزان طلباء ! یہ آپ کا پروگرام ہے- آپ نے اب تک کھیل میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے ۔ اسی طرح شرکت اور کارکردگی رہی تو ہم آئندہ سال اس سے بہتر مواقع فراہم کریں گے۔”

مہمان خصوصی محمد ابراہیم سبحان نے کہا: 25واں کھیلوں کی اختتامی تقریب میں شریک ہو کر مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے-جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں آج ایک بٹن دبانے سے پوری دنیا کی سیر کر سکتے ہیں؛ لیکن ورزش اور کھیل سے جو جسمانی اور ذہنی فائدے ہوتے ہیں وہ حاصل نہیں کیے جا سکتے، اس لیے کھیل کو زندگی کا حصہ ضرور بنائیں۔ میں سارے ہاؤسز اور انعامات حاصل کرنےوالے طلباء کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔”

اسکول کے پرنسپل اور ماہر تعلیم ڈاکٹر ایس ایم شوکت پرویز نے اس خوبصورت پروگرام کے لیے ذمہ داران و معاونین کو مبارکبادی پیش کرنے کے بعد کہا: کھیل سے جسمانی و ذہنی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے، اتنا ہی نہیں کھیل سے ہر طرح کا چیلنج قبول کرنے کا مزاج پیدا ہوتا ہے جس سے مستقبل تابناک اور روشن ہوتا ہے۔ پرنسپل صاحب نے اپنے خطاب میں انڈین سرکار کا "فٹ انڈیا "کا حوالہ بھی دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ: روزانہ کم سے کم آدھا گھنٹہ کھیل اور ورزش میں ضرور لگائیں” ۔

اسکول کی طرف سے چیف گیسٹ کو مومنٹو پیش کیا گیا جبکہ وقفے وقفے سے طلباء کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے اور ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جاتے رہے۔ ہیڈ بوائے مائیکل میتھیو ولسن کے قیادت میں بچوں نے شاندار مارچ پاسٹ کیا ؛جبکہ کھیلوں کے کپتان لاریب نور کے کلمات تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا-

اس پروگرام میں خصوصی طور پر مسز سنگیتا انوپ ہیڈ مسٹریس گرلس سیکشن ، سنوج عبداللہ ایڈمن منیجر ، ریحانہ امجد ہیڈ مسٹریس کے جی سیکشن ، رہینہ لطیف سپرنٹنڈنٹ ، محمد الطاف سینئر کوآرڈینیٹر ، کوآرڈینیٹر محمد حمید و شیخ احمد اور سارے معلمین و معلمات شریک رہے۔

Comments are closed.