قرآن کریم دنیا کی سب سے زیادہ ذہانت والی کتاب : قاری نسیم اختر

مدرسہ اسلامیہ جھگڑوا مسجد میں 12 طلبا کے تکمیل حفظ کے موقع پر دعائیہ نشست کا اہتمام
جالے(محمدرفیع ساگر؍بی این ایس)مدرسہ اسلامیہ جھگڑوا مسجد اپنے مقاصد میں کامیاب ہے اور اپنی تعلیمی وتعمیری سرگرمیوں کی وجہ سے شہر کا منفرد ادارہ ہے۔مذکورہ خیالات کا اظہارمولاناقار ی نسیم اختر قاسمی نے تکمیل حفظ قرآن کریم کی دعائیہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ قرآن کریم دنیا کی سب سے زیادہ ذہانت والی کتاب ہے اور پروردگار کا کلام ہے۔ قرآن کریم کی دولت سے زیادہ کوئی بڑی دولت نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ قابل مبارکباد ہیں وہ والدین جو اپنے نونہالوں کو حافظ قرآن بناتے ہیں ایسے والدین کو پروردگار آخرت میں ایسا چمکدار تاج پہنائیں گے جس کی چمک چاند تاروں سے بھی زیادہ ہوگی۔ادارہ کے 12 طالب علم نے حفظ مکمل کی ہے۔اس موقع پر مولانا قاری نسیم اختر قاسمی نے مدرسہ کے صدر پروفیسر محمد زاہد رضاء، انچارج سکریٹری مولانا جمیل اختر قاسمی، نائب سکریٹری ڈاکٹر رضی اختر ،نائب صدر وحیدالحق، سمیت منتظمہ کمیٹی کے سبھی لوگوں کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے ان سب کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔دعائیہ نشت میں حفاظ کرام کے مقام مرتبہ کے اوپر مدرسہ کے استاذ قاری منہاج احسن نے ایسی خوبصورت نظم پیش کی کہ سبھی جھوم اٹھے۔ جبکہ مدرسہ کے استاذ قاری صلاح الدین مفتاحی نے خطاب کرتے ہوئے حفظ قرآن کریم کو مکمل کرنے والے طلبا سے کہاکہ قرآن کریم آپ کو بطور امانت ملی ہے اس کی حفاظت کریں اور دن رات اس کی تلاوت کریں تبھی جاکر آپ کے سینے میں قرآن محفوظ رہے گا ۔دعائیہ نشت میں طلبہ کرام کے علاوہ مختلف حلقہ سے آئے ہوئے مہمان کرام مخلصین و معاونین مدرسہ کے ساتھ قاری راشد اشاعتی، ماسٹر محمد سلمان ، قاری صبغت اللہ عرفانی، قاری ارشاد اشاعتی، قاری صلاح الدین مفتاحی، مداح رسول قاری منہاج احسن موجود تھے۔
Comments are closed.