پستول کے ساتھ چندن کمار منڈل نامی جرائم پیشہ گرفتار، واردات کو انجام دینے سے پہلے کدم چوک پر بائک حادثے میں ہوا تھا زخمی

جالے(محمد رفیع ساگر /بی این ایس)مقامی تھانہ حلقہ کے جالے ۔بھرواڑہ مین روڈ میں کدم چوک کے پاس سے پولیس نے ایک ایسے جرائم پیشوں کو اسلحے کے ساتھ دھر دبوچا ہے جو سڑک کنارے زخمی حالت میں پڑا تھا اور اس کی بائک وہیں حادثے کا شکار تھی ۔پولیس نے جب نوجوان کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے دیسی پستول پولیس برآمد ہوا۔بدمعاش کی شناخت کمتول تھانہ حلقہ کے رتن پور گاؤں باشندہ مدن منڈل کے بیٹے چندن کمار منڈل 22 سال کی شکل میں کی گئی ہے ۔گرفتار نوجوان نے سنسان سڑک پر راہگیر کو پستول کا خوف دکھا کر لوٹ پاٹ کرنے کی بات قبول کی ہے۔ اسسٹنٹ داروغہ برج بہاری نارائن سنگھ کی تحریر پر درج ہوئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ 27 جنوری کی شام پولیس فورس کے ساتھ راڑھی چوک پر گاڑی چیکنگ کر رہے تھے اسی اثناء میں اطلاع ملی کہ جالے بھرواڑہ سڑک کے کدم چوک پر بائک سوار زخمی حالت میں پڑا ہوا ہے۔ نوجوان کے ہاتھ پیر چہرے آنکھ پر کئی زخم کے نشانات ہیں اور خون بہہ رہا ہے۔ آس پاس کے مقامی لوگوں کی بھیڑ موقع پر جمع تھی۔ زخمی نوجوان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی تو اسنے اپنا نام چندن کمار منڈل بتایا وہیں تلاشی لینے پر بدمعاش کے کمر کے بائیں طرف سے دیسی پستول ،جنس کے پیکٹ سے سیمسنگ کا اینڈرائد موبائل برآمد ہوا۔جبکہ موقع پر موجود پیشن پرو بائک کو ضبط کیا گیا۔ پستول میں کوئی میگزین نہیں تھا۔ گرفتار بدمعاش نے پولیس کے سامنے قبول کیا ہے کہ سنسان جگہ پر پستول کا خوف دکھا کر مسافر سے لوٹ پارٹ کرتے ہیں۔ سیتا مڑھی کی طرف واردات کو انجام دینے جا رہے تھے کہ کدم چوک کے قریب بائک کا توازن بگڑنے کی وجہ سے بیچ سڑک پر گر کر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے پستول، بائک اور موبائل کو ضبط کر بدمعاش کو زخمی حالت میں جالے ریفرل اسپتال میں داخل کرایا ۔تھانہ صدر پرینکا کماری نے بتایا کہ مکیش منڈل کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجا جا رہا ہے اور اُسکے مجرمانہ ریکارڈ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

Comments are closed.