Baseerat Online News Portal

ہلدوانی تشدد: زخمی محمد اسرار جان بحق، اموات کی تعداد 6 ہو گئی

ہلدوانی میں ہونے والے تشدد میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے 50 سالہ محمد اسرار کی منگل کو موت واقع ہو گئی۔ جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے

ہلدوانی: ہلدوانی میں ہونے والے تشدد میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے 50 سالہ محمد اسرار کی منگل کو موت واقع ہو گئی۔ جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ دو افراد کی حالت نازک ہے، جن کا علاج سوشیلا تیواری ہسپتال میں جاری ہے۔

اس کے علاوہ، متعدد دیگر زخمیوں کا بھی مختلف ہسپتالوں میں علاج ہو رہا ہے۔ پولیس نے اسرار کے جسم کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہلدوانی تشدد میں 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں تقریباً 100 پولیس والے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ زخمیوں میں میونسپل کارکن، کچھ میڈیا کارکن اور عام لوگ بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسرار کی موت کس کی گولی لگنے سے ہوئی ہے، اس کا انکشاف نہیں ہو سکا ہے، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکے گا۔ دیگر اموات کے اسباب کا پتہ لگانے کے لیے فرانزک جانچ جاری ہے۔

 

Comments are closed.