Baseerat Online News Portal

غزہ میں بھوک سے بچوں کا رونا دُنیا پر لعنت ہے:الرشق

بصیرت نیوزڈیسک
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے قابض کو رفح پر حملہ کرنے اور قتل عام اور نسل کشی کی جنگ کے کسی بھی خطرے سے خبردار کیا ہے۔ 
مرکزاطلاعات فلسطین موصول ہونے والے بیان میں عزت الرشق نے زور دے کر کہا کہ نیتن یاہو جس فتح کی تلاش میں ہیں وہ ایک سراب ہے اور یہ صرف ان کے تصور میں موجود ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ نیتن یاہو سب سے جھوٹ بول رہے ہیں اور قیدیوں کے اہل خانہ کو یہ دعویٰ کرکے دھوکہ دے رہے ہیں کہ انہیں طاقت کے ذریعے آزاد کرایا جا سکتا ہے، جبکہ وقت ختم ہو رہا ہے۔ 
الرشق نے کہا کہ قابض فوج کی طرف سے رمضان کے مہینے میں مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر کسی قسم کی پابندی کسی نئے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ غزہ اور شمالی گورنریوں میں بھوک کے بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے الرشق نے کہا کہ ’’غزہ کی ایک بچی کا بھوک سے رونا پوری دنیا کے لیے باعث شرم اور لعنت ہے۔‘‘

Comments are closed.