چھوٹی ایکمی میں زیر تعمیر گھر میں دھماکہ، موقع سے 7 زندہ بم برآمد، کئی نکات پر جانچ جاری

جالے(محمدرفیع ساگر؍بی این ایس)بہادر پور تھانہ علاقہ کے چھوٹی ایکمی میں ایک زیر تعمیر مکان کے قریب سے 7 زنده بم برآمد کئے ہیں۔ اس خبر سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
ایس ایس پی جگوناتھ ریڈی جلاریڈی نے جمعہ کو بتایا کہ ڈائل 112 پولیس کو جمعرات کی دیر رات اطلاع ملی تھی کہ کچھ دھماکہ خیز مواد زیر تعمیر مکان کے قریب رکھا گیا ہے۔ اس اطلاع پر سٹی ایس پی شبھم آریہ، صدر ایس ڈی پی او امیت کمار ،لہریا سرائے اور بہادر پور تھانہ موقع پر پہنچ گئی۔ تفتیش کے دوران وہاں سے 7 زندہ بم اور پھٹنے والے بموں کی باقیات ملے۔
پولیس نے واقعہ کے حوالے سے بہادر پور تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ سٹی ایس پی نے بتایا کہ رات 10 بجے کے قریب وہاں دھماکہ ہوا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے جہاں سے 7 زندہ بم برآمد ہوئے۔ جو بم پھٹا وہ بھی ٹوئن بم تھا۔ پولیس کئی نکات پر تفتیش کر رہی ہے۔ مجرموں کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں اور پولیس ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بہادر پور تھانہ علاقہ کے اوجھول سمیت ڈیلاہی کا علاقہ اکثر مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتا ہے۔ جمعرات کی رات ہونے والے بم دھماکے کے واقعے کے بعد گھر کا مالک ابھی تک پولیس کے سامنے نہیں آیا ہے۔ جس کی وجہ سے معاملہ مشکوک ہو گیا ہے۔جس زیر تعمیر گھر سے دھماکہ خیز بم برآمد ہوئے ہیں وہ محمد جاوید کا بتایا جارہا ہے۔
Comments are closed.