محکمہ ریونیو بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے: سریندر پال

افسران سے سے محکمہ کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ
دیوبند،یکم مارچ(سمیر چودھری؍بی این ایس)
ٹھاکر سریندرپال سنگھ ایڈوکیٹ نے الزام لگایا کہ سہارنپور ضلع کا محکمہ ریونیو بدعنوانی کا گڑھ بن گیا ہے۔ عوامی نمائندے بھی کرپٹ اہلکاروں کو تحفظ دینے میں مصروف ہیں، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔جمعہ کو دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں ٹھاکر سریندر پال سنگھ نے کہا کہ محکمہ ریونیو کے افسران اور ملازمین قانون کو نظر انداز کرتے ہوئے من مانے طریقہ سے کام کرنے کی وجہ سے علاقے کے وکلاء اور عام لوگ خود کو بے بس محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن عروج پر ہونے سے عام آدمی پریشان ہے۔ افسران وہ کام بھی نہیں کر رہے جو قانوونی اور صحیح ہیں ۔ انہوں نے حکومتی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ کی غیر جانبداری سے تحقیقات کی جائیں اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس دوران اتل چودھری، اپوروا شرما، پون کشیپ، سنیل سسودیا، سریش، نرپت، ایشور، گورو رانا وغیرہ موجودرہے۔

Comments are closed.