مدرسہ یادگار سلف بیغرض پور میں چھ طلباء کو دستار بندی سے سرفراز کیا گیا

دیوبند،یکم مارچ(سمیر چودھری؍بی این ایس)
مظفر نگر واقع مدرسہ یادگار سلف بیغرض پور میں سالانہ اختتامی انجمن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں زیر تعلیم چھ بچوں کو دستاربندی سے سرفراز کرکے انہیں پگڑیاں پہنائی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی مولانا نذر محمد قاسمی نے کہا کہ جو بچے حافظ قرآن ہوں گے اللہ تعالیٰ ان کے والدین کو تاج عطا فرمائے گا اور حافظ بچے سے کہے گا کہ وہ اپنے ساتھ 10 لوگوں کو جنت میں لے جائیں، مولانا نے کہا کہ ہمیں دینی تعلیم فراہم کرنی چاہیے۔ اپنے بچوں کو تعلیم دیں ہمیں ان لوگوں کو کامیاب بنانا ہو گا جو غریبوں کی خدمت کر سکیں۔ مولانا نذر محمد نے کہا کہ آپ اپنے بچوں کو تعلیم دلائیں اور ان کو عاجزی کے ساتھ ڈاکٹر اور ماسٹر انجینئر بنائیں تاکہ وہ کامیاب ہو کر ملک کی خدمت کر سکیں۔ جمعیت علماء تحصیل کھتولی کے کنوینر مفتی عبدالقادر قاسمی نے کہا کہ بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم دینا بہت ضروری ہے۔مفتی عبدالقادر نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بڑھتی ہوئی برائیوں کو ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے بھی موبائل فون میں مصروف رہتے ہیں اور ان کی توجہ پڑھائی سے ہٹ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پڑھائی کے دوران موبائل فون سے دوری کو برقرار رکھا جائے۔ جلسہ سے مفتی یامین قاسمی نے بھی خطاب کیا۔ مدرسہ کے مہتمم قاری عبدالرحمٰن حسینی نے تمام لوگوں کاشکریہ ادا کیا۔اس دوران حفظ قرآن کری کی سعادت حاصل کرنے والے محمد ریحان،محمد صاحب،محمد اقرار، عبد الوارث،محمد ریحان،محمد لوس کی دستار بندی کی گئی۔ شرکاء میں مفتی محمد یامین، قاری شیرمحمد،مولانا محمد عامر، قاری محمد ارشاد،قاری محمد ناصر، قاری محمد شعیب،قاری محفوظ الرحمن،مولانا محمد حاتم،مفتی محمد سلمان،مولانا عبد الرحمن، مولانا محمد فیروز،حافظ محمد فاروق،قاری محمد وسیم،حافظ عبد الرحمن،محمد شوکت وغیرہ موجود رہے۔

Comments are closed.