Baseerat Online News Portal

غزہ میں قتل عام جاری، مزید 90 فلسطینی شہید،177 زخمی

بصیرت نیوزڈیسک
غزہ کی پٹی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی قابض فوج کے ہاتھوں قتل عام کے نتیجے میں 90 شہری شہید اور 177 زخمی ہو گئے۔ 
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 9 قتل عام کیے جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 90 شہید اور 177 زخمی ہوئے۔
 وزارت صحت نے مزید کہا کہ متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہے۔قابض فوج ایمبولینس کے عملے اور شہری دفاع کو ان تک پہنچنے سے روکتی ہے۔ 
اس طرح گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 30,410 شہید اور 71,700 زخمی ہوئے ہیں۔

Comments are closed.