Baseerat Online News Portal

غزہ پرقابض فوج کی بربریت جاری، 24 گھنٹوں میں 9 قتل عام،92 شہید

بصیرت نیوزڈیسک
فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ "اسرائیلی” قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 9 قتل عام کیے، جن میں 92 شہید ہوئے اور 130 زخمیوں کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔
 انہوں نے مزید کہا کہ متعدد زخمی اور اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
 اس نے تصدیق کی کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 31,645 شہید اور 73,676 زخمی ہو چکے ہیں۔
 7 اکتوبرسے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ مسلط کررکھی ہے جس کے نتیجے میں ایک لاکھ بیس ہزار سے زیادہ شہید، زخمی اور لاپتہ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 72 فیصد بچے اور خواتین ہیں۔

Comments are closed.