چند یورپی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی طرف بڑھتے ہوئے

بصیرت نیوزڈیسک
برسلز میں ان دنوں یورپی یونین کی کونسل کا جو سربراہی اجلاس جاری ہے، اس میں یونین کے رکن تمام 27 ممالک کے اعلیٰ رہنما شریک ہیں۔ ان ممالک میں سے اب کم ازکم چار کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی اپنی ایک آزاد اور خود مختار ریاست کو تسلیم کرنے کے عمل میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
برسلز میں اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے جمعے کے روز صحافیوں کو بتایا کہ میڈرڈ حکومت کا آئرلینڈ، مالٹا اور سلووینیہ کے ساتھ یہ اتفاق رائے ہو گیا ہے کہ یہ ممالک مل کر فلسطینی ریاست کو باقاعدہ تسلیم کرنے کے لیے اولین اقدامات کریں گے۔
ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے کہا کہ ان کے ملک کی طرف سے فلسطینیوں کی اپنی آزاد اور خود مختار ریاست کو تسلیم کرنے کا عمل اسپین میں چار سال کی اس موجودہ پارلیمانی مدت کے دوران ہی مکمل کیا جا سکتا ہے، جو گزشتہ برس شروع ہوئی تھی۔
Comments are closed.