Baseerat Online News Portal

سلامتی کونسل:غزہ جنگ بندی کی قراردادپراب پیرکوووٹنگ ہوگی

بصیرت نیوزڈیسک
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی نئی قرارداد کے مسودے میں غزہ میں جاری اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں ‘فوری‘ جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بات خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتائی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل جمعہ 22 مارچ کو امریکہ کی طرف سے جنگ بندی کی قرارداد کو روس اور چین کی طرف سے ویٹو کر دیا گیا تھا۔
اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی ملک امریکہ کی طرف سے پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے میں ”فوری اور برقرار رہنے والی جنگ بندی کو انتہائی اہم‘‘ قرار دیا گیا تھا اور عسکریت پسند گروپ حماس کی طرف سے اسرائیل میں سات اکتوبر کے حملے کی مذمت کی گئی تھی۔ روس اور چین کی طرف سے اس قرارداد میں اسرائیل سے واضح طور پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ نہ کیے جانے کے سبب ویٹو کر دیا گیا تھا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق قرارداد کے نئے مسودے پر آج ہفتہ 23 مارچ کو ووٹنگ متوقع تھی تاہم اس پر مزید بات چیت کے لیے اسے پیر کے روز تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.