Baseerat Online News Portal

غزہ میں امداد کے منتظرفاقہ کشوں پر بمباری، مزید19 فلسطینی شہید،23 زخمی

بصیرت نیوزڈیسک
غزہ شہر کے جنوب مشرق میں کویت گول چکر پر امداد کے منتظر افراد کے خلاف کل سہ پہر اسرائیلی قابض فوج کے نئے قتل عام میں 19 شہری شہید اور 23 زخمی ہو گئے۔
سرکاری میڈیا کے دفترنے ایک بیان میں کہا کہ "اسرائیلی قابض فوج ایک قتل عام کیا کہ جس میں 19 شہید اور 23 شہری زخمی ہوئے، جب کہ ہزاروں شہری غزہ شہر کے جنوب مشرق میں کویت گول چکر پر آٹے اور امداد کے منتظر تھے۔
انہوں نے تصدیق کی کہ قابض فوج اور ٹینکوں نے مشین گنوں سے ان بھوکے لوگوں پر فائرنگ کی جو ایک دور دراز جگہ پر آٹے اور امداد کے تھیلوں کے انتظار میں تھے جس سے قابض فوج کو کوئی خطرہ نہیں تھا، شہداء کا ایک حصہ بیپٹسٹ ہسپتال لایا گیا۔ان میں سے بہت سے اپنی لاشیں زمین پر پڑی ہیں۔
انفارمیشن آفس نے "اسرائیلی” قابض فوج کے بار بارکیے جانے والے اس جرم کی مذمت کرتے ہوئے امریکی انتظامیہ، عالمی برادری اور ’’اسرائیلی‘‘قابض فوج کو نسل کشی کے جرم کا مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا۔

Comments are closed.