Baseerat Online News Portal

القسام بریگیڈز کا غزہ میں کاری وار،اسرائیلی فوجیوں کے پرخچے اڑگئے

بصیرت نیوزڈیسک
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاھدین نے جنوبی غزہ کی پٹی میں قابض فوج کے متعدد قابض ٹینکوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
القسام نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس کے مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرق میں الزانہ کے علاقے میں ’’ال یاسین105‘‘ گولوں سے 3 صہیونی مرکاوا ٹینکوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا۔
بریگیڈز نے مزید کہا کہ صہیونی ریسکیو فورس نے ٹینک بمباری کے مقام کی طرف پیش قدمی کی، جب کہ مجاہدین نے ان کے لیے پہلے سے بارودی سرنگ تیار کر رکھی تھی۔
اس لیے انہوں نے اسے 3 اینٹی پرسنل بموں کے ذریعے نشانہ بنایا، جس سے 6 فوجی ہلاک اور ان کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔ اس کے علاوہ متعدد دیگرزخمی ہوئے ہیں۔
القسام نے مزید کہا کہ ایک صہیونی ریسکیو ہیلی کاپٹر لاشوں کو نکالنے اور زخمیوں کو منتقل کرنے کی کوشش کے لیے پہنچا۔

Comments are closed.