انجمن باشندگان بہار ممبئی کے جنرل سیکریٹری محمود حکیمی کے اعزاز میں امارت شرعیہ کے ناظم مولانا محمد شبلی قاسمی نے دیا عشائیہ کی دعوت، قومی تنظیم کے ایڈیٹر اشرف فرید سمیت عمائدین شہر کی شرکت

پٹنہ (پریس ریلیز) انجمن باشندگان بہار ممبئی کے جنرل سیکریٹری محمود حکیمی کے اعزاز میں امارت شرعیہ بہار کے ناظم مولانا محمد شبلی قاسمی نے ایک پرتکلف عشائیہ کی دعوت دی جس میں بطور خاص بہار کے معروف صحافی، اردو زبان و ادب کے بے لوث خادم اور مشہور زمانہ روزنامہ قومی تنظیم پٹنہ کے ایڈیٹر اشرف فرید شریک ہوئے، اس موقع پر محمود حکیمی نے امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا اور بحیثیت ناظم مولانا محمد شبلی قاسمی کی عظیم خدمات کو سراہا اور انہیں قوم وملت کا بے لوث خادم بتایا، محمود حکیمی نے کہا کہ مولانا محمد شبلی قاسمی کا نام اور ان کے کاموں کے تعلق سے غائبانہ طور پر بہت زمانے سے واقف تھا، لیکن آج امارت شرعیہ میں قریب سے دیکھنے کے بعد محسوس ہوا کہ جتنا کچھ سنا تھا اس سے کہیں بڑھ کر پایا، یقیناً اس دور میں مولانا شبلی قاسمی جیسے افراد بہت کم پائے جاتے ہیں، وہ امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے ایک بے لوث خادم ہیں، قوم وملت کے مخلص رہنما اور نوجوان نسل علماء کے لئے قابل تقلید ہیں، محمود حکیمی نے بہار میں اردو صحافت کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں قومی تنظیم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ بہار میں اردو زبان و ادب اور صحافت کا بے لوث خادم ہے، قومی تنظیم مشہور مجاہد اردو عمر فرید مرحوم کا لگایا ہوا ایسا پودا ہے جو اس وقت تناور درخت کی شکل میں موجود ہے اور اشرف فرید اس کی دل و جان سے آبیاری کررہے ہیں، موجودہ دور میں اشرف فرید مجاہد اردو کی حیثیت رکھتے ہیں، ہم لوگوں کا بچپن قومی تنظیم کا نام سنتے اور پڑھتے گذرا ہے، آج بھلے ہی بہت سارے اخبار ہوں لیکن قومی تنظیم کو بہار میں اول درجے کے اخبار کی حیثیت حاصل ہے.اس ملاقات میں اشرف فرید کے ہمراہ قومی تنظیم کے سب ایڈیٹر عتیق الرحمن اور امارت کے قاضی مفتی انظار قاسمی بھی موجود تھے. اس موقع پر مولانا محمد شبلی قاسمی اور اشرف فرید نے محمود حکیمی کا پرتپاک استقبال کیا اور انجمن باشندگان بہار ممبئی کے جنرل سیکریٹری ہونے کی حیثیت سے ممبئی میں اہل بہار کی بے لوث خدمات کے لیے ان کی تعریف و توصیف کی.
واضح رہے کہ ان دنوں انجمن باشندگان بہار ممبئی کے جنرل سیکریٹری محمود حکیمی پٹنہ بہار کے نجی دورے پر ہیں، اس موقع پر انہوں نے پٹنہ میں مختلف سرکردہ شخصیات سے ملاقات کی جس میں امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی، بہار قانون ساز کونسل کے رکن اور ہمارا سماج کے ایڈیٹر ڈاکٹر خالد انور سے ملاقات کی. اس موقع پر محمود حکیمی کے ہمراہ انجمن باشندگان بہار ممبئی کے سینئر نائب صدر محمد فرقان رضوان شیخ، پٹنہ کے معروف تاجر منور علی عرف مسٹر بابو، ڈبلو بابو ،ایم مدنی اشرف اور عاطف شیخ تھے.
Comments are closed.