وقف ترمیمی بل مسلمانوں کے لیے ناقابل قبول : پروفیسر شکیل قاسمی

پٹنہ(پریس ریلیز)وقف ترمیمی بل پر تمام ملی تنظیموں، ملی قائدین اور سیکولر سیاسی جماعتوں کی کوشش و کاوش قابل قدر اور اپوزیشن کا اس سلسلے میں صدائے احتجاج بلند کرنا دستور ہند کی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے موثر قدم ہے۔ ملک کا دستور سب کے لیے لائق احترام ہے اور سب اس کو ماننے کے لیے پابند ہیں۔ اس بل کے ذریعے جو سازش رچی جا رہی ہے اس کو ملک کے دانشور، قائدین، علماء، صحافی اور سیاسی ماہرین خطرناک سمجھتے ہوئے مسلسل بیانات دے رہے ہیں جس سے بل کے خلاف عمومی ماحول بنتا جا رہا ہے۔ وقف ترمیمی بل مسلمانوں کے لیے ناقابل قبول ہے۔ بہ عنوان اصلاح و ترمیم اوقاف کو برباد کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ فاران فاؤنڈیشن انڈیا کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے مذکورہ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے ارکان کو اعتماد میں لینا، اوقاف کے نظام اور اس کی اہمیت سے انہیں واقف کرانا، غلط فہمیوں کو دور کرنا بے حد ضروری ہے۔ دوسری طرف عوام کو بھی اوقاف کے تحفظ کے لیے مزید بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.