امریکہ ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی مدد جاری رکھے گا:امریکی صدر بائیڈن

بصیرت نیوزڈیسک
امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
وائٹ ہاوس نے اس حوالے سے اپنے تحریری بیان میں بتایا ہے کہ بات چیت میں جنگ بندی اور اسیروں کی رہائی سے متعلق معاہدے کو حتمی نتیجے تک پہنچانے پر زور دینے سمیت درپیش اختلافات کو دور کرنے کے تحت قاہرہ میں ہونے والے مذکرات کے موضوعات پر بھی غور کیا گیا ۔
علاوہ ازیں ، بائیڈن نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیاہے ان کا ملک ایران اور اس کی حامی تنظیموں کے خلاف اسرائیل کو فوجی امداد فراہم کرنا جاری رکھے گا۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان 15-16 اگست کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قیدیوں کے تبادلے اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات ہوئے۔
حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں نئی شرائط عائد کرکے معاہدے تک پہنچنے میں رکاوٹ پیدا کی ہے ۔
یاد رہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مذاکرات جاری رہنے کی توقع ہے۔
7اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں کم از کم 16 ہزار 480 بچوں اور 10 ہزار 980 خواتین سمیت 40 ہزار 223 فلسطینی جاں بحق اور 92 ہزار 981 زخمی ہوئے ہیں۔
Comments are closed.