تحفظ اوقاف کانفرنس میں شریک ہوکر ملی بیداری کا ثبوت دیں:مولانا قمر انیس قاسمی

مدھے پورہ /پریس ریلیز
جامع مسجد شہر مدھےپورہ میں 24/اگست 2024ء کو صبح دس بجے، تحفظ اوقاف کانفرنس منعقدہ باپو سبھاگار ہال پٹنہ بتاریخ 15/ستمبر 2024ء زیر نگرانی امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کو کامیاب بنانے کے لیے ضلع کے بلاک صدور و سکریٹری ودیگر ذمہ داران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ ہوئی ۔ جسمیں مہمان خصوصی کے طور پر
مولانا قمر انیس قاسمی صاحب معاون ناظم امارت شرعیہ
اور مولانا سعوداللہ رحمانی صاحب مبلغ امارت شرعیہ نے شرکت کی،
حافظ اکرام الحق صاحب کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا۔
مولانا مفتی فیاض عالم قاسمی قاضی شریعت دارالقضا امارت شرعیہ مدھے پورہ
اور مولانا نوراللہ ندوی صاحب نے 15/ستمبر کے پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
کلیدی خطاب کرتے ہوئے مولانا قمر انیس قاسمی صاحب نے اوقاف کی حقیقت و اہمیت ، مدارس اسلامیہ کا دین و شریعت کے تحفظ کے سلسلےمیں کردار اور امت محمدیہ کو درپیش سماجی ، سیاسی ، معاشی اور خاص طور پر پرسنل لا جیسے مسائل پر امارت شرعیہ کے بر وقت و جرأت مندانہ اقدام لوگوں کے سامنے تفصیل کے ساتھ رکھے ۔کمار کھنڈ، مرلی گنج ،اودا کشن گنج ،بہاری گنج، چوسہ، گمہریا ، گھیلاڑھ اور مدھے پورہ شہر و دیہات کے مختلف علماء ، ممبران و سماجی ذمہ داران نے میٹنگ میں شرکت کی اور 15/ستمبر کے کانفرنس کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
Comments are closed.