تحفظ اوقاف کانفرنس سے متعلق مدرسہ فلاح المسلمین بھوارہ میں حضرات قضاۃ وتنظیم امارت شرعیہ ضلع مدھوبنی کامشاورتی اجلاس

 

( 25/ اگست 2024)

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی تجویز پر امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ کے زیر اہتمام 15 /ستمبر 2024 کو باپوسبھاگار گاندھی میدان پٹنہ میں منعقد ہونے والی تحفظ اوقاف کانفرنس میں ہر آبادی سےعلماء ودانشوران حضرات کی شرکت کو یقینی بنانے سے متعلق آج مدرسہ فلاح المسلمین بھوارہ مدھوبنی میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع مدھوبنی کے تمام قضاۃ حضرات سمیت تنظیم امارت شرعیہ ضلع مدھوبنی کی ضلعی و بلاک کمیٹی کے تمام ذمہ داران کے علاوہ بڑی تعداد میں علمائے کرام اور دانشوران نے شرکت کی،اور اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے ہر پہلو پر غور کیا گیا ہر بلاک سے کانفرنس میں شرکت کرنے والے حضرات علماء اور دانشوران کی تعدادباہمی مشورےسے متعین کی گئی اور دیگر اہم انتظامی پہلوؤں کو بھی موضوع گفتگو بنایا گیا ،واضح رہے کہ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پرامارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے معاون ناظم جناب مولانا احمد حسین قاسمی مدنی نے شرکت کی ۔

Comments are closed.