جمعیۃ علماء جوگیشوری وگوریگاؤں ممبئی کی انتخابی میٹینگ بحسن و خوبی اختتام پذیر

 

مفتی افضل حسین قاسمی صدر، مولانا اشرف قاسمی جنرل سکریٹری اور مولانا امجد رحمانی کو خازن منتخب کیا گیا

 

ممبئی: 3 ستمبر/ پریس ریلیز

گزشتہ کل صبح گیارہ بجے صدیقیہ مسجد جوگیشوری ویسٹ ممبئی میں جمعیۃ علماء جوگیشوری وگوریگاؤں کی انتخابی میٹینگ کا انعقاد مولانا محمد اسلم غازی قاسمی (صدر زون) کی صدارت میں کیا گیا، جسمیں باتفاقِ رائے حاجی شمیم الدین اعظمی اور مولانا عباس کو سر پرست، مفتی افضل حسین القاسمی کو صدر، مولانا اشرف قاسمی کو جنرل سکریٹری اورمولانا امجد رحمانی کو خازن منتخب کیا گیا، مولانا حنیف ودانی، مولانا اسحاق ، نور الہدی صدیقی، مقبول احمد خان، ظفر الہدی صدیقی، ہارون جگرالہ، عبد الغفار، اور حاجی مہتاب کو نائبینِ صدر، قاری عرفان، شمشیر حسن دلوائی، زید بھائی ، عمر بھائی ، عرفان بھائی، اور شرجیل بھائی کو جوائنٹ سکریٹریز، جاوید بھائی ، یونس بھائی ، عبد الستار بھائی ، نظام الدین بھائی ، عقیل بھائی ، طفیل بھائی اور عبد القدوس بھائی کو نائبینِ خازن مقرر کیا گیا۔

 

مجلس کا آغاز مولانا احمد مترانا نے اپنے مخصوص لب ولہجہ میں قرآن پاک کی تلاوت باسعادت سے کیا، اور مولانا محمد اسلم قاسمی نے نعتِ نبی کے چند اشعار گنگناکر مجلس کو مزید زینت بخشی۔

 

نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے مفتی افضل حسین القاسمی (صدر جمعیۃ علماء جوگیشوری وگوریگاؤں وناظم زون) نے انتخابی میٹینگ کی اھمیت وضرورت پر عمدہ روشنی ڈالی، جمعیۃ علماء ہند کے قیام، اسکے اغراض ومقاصد، اور اکابرین کی بے لوث قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے یہ بتلایا کہ جمعیۃ کا مقصود و مشن قرآن وسنت کے عین مطابق ہے، خدامِ جمعیۃ آج تک بفضل اللہ اُسی پر کاربند ہیں اور ان شاء اللہ تاحیات رہیں گے، اور ساتھ ساتھ جمعیۃ علماء جوگیشوری وگوریگاؤں کی گزشتہ ٹرم میں بغرضِ حوصلہ و تحدیثِ نعمت حُسنِ کارکردگی پیش کی، اور جمعیۃ علماء جیسی منظم جماعت کیساتھ وابستگی پر شکر گزاری کی تلقین فرمائی تاکہ اللہ مزید ترقیات سے نوازے۔

 

اس میٹینگ میں بطورِ مشاہد مولانا اسلم القاسمی (صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی) مولانا احمد  مترانا (نائب صدر جمعیۃ علماء زون) اور مولانا وسیم قاسمی ( نائب صدر جمعیۃ علماء کاندیولی) نے شرکت کی، مولانا محمد اسلم القاسمی نے جمعیۃ علماء ہند کی گزشتہ اور حالیہ سنہری تاریخ پر مختصر روشنی ڈالی، اکابرین کی یادوں کو تازہ کرایا اور انکی عظیم قربانیوں پر انھیں خوب دعاؤں سے نوازا، یونٹ کی مخلصانہ خدمات پر خوب جم کر ستائش کی۔ اور اِس یونٹ کو زون کیلئے مثلِ روح قرار دیا۔

 

مولانا احمد مترانا نے اپنے مخصوص لب ولہجہ اور بے مثال سادہ لوحی میں تائیدی اور تصدیقی تأثرات پیش فرمائے۔

 

مولانا وسیم قاسمی نے جمعیۃ علماء ہند کے پلیٹ فارم سے خدمت کے مواقع کو عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے یونٹ کے اراکین کی خدمات اور نیک عزائم پر نیک خواہشات کا اظہار فرمایا۔

 

مولانا اشرف قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء جوگیشوری وگوریگاؤں نے اکابر علماء کی بے مثال ایمانی حرارت اور مخلصانہ مجاھدات کا تذکرہ کرتے ہوئے انکے غایت درجہ احترام اور انکے نقشِ قدم پر چل کر کام کرنے کے فوائد و ثمرات کا تذکرہ کیا اور جمعیۃ کے کام کو کارہائے نبوت میں شامل فرماکر اراکین کو حوصلہ بخشا۔ اور اخیر میں مولانا حنیف ودانی نے اپنی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام فرمایا۔

 

Comments are closed.