دارالعلوم نعمان بن ثابتؒ کے تحت دارالایمان انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز مالیگاؤں کا قیام

مالیگاؤں(پریس ریلیز)
مورخہ 5 ستمبر 2024 بروز جمعرات بعد نماز عشاء دارالعلوم نعمان بن ثابتؒ واقع مسجد زہرہ حجن گولڈن نگر مالیگاؤں میں دارالعلوم کے تحت دارالایمان انسٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز مالیگاؤں کی افتتاحی مجلس منعقد ہوئی اس مجلس میں مقرر خصوصی ترجمان اہل سنت والجماعت حضرت مولانا حافظ اقبال صاحب دامت برکاتہم نے عصر حاضر میں فتنوں کے پنپنے کے اسباب ترک تقلید کے نقصانات اور ترک تقلید کے نتیجے میں پیدا ہونے والی گمراہیوں کو تفصیل سے بیان کرنے کے ساتھ ساتھ فتنوں کے سدباب کا طریقۂ کار ذکر فرمایا. اس مجلس کی صدارت شہر کی مشہور و معروف علمی وروحانی شخصیت نائب امام جامع مسجد و صدر وفاق المکاتب مالیگاؤں حضرت مولانا نعیم الظفر صاحب ندوی نعمانی مدظلہ العالی فرمارہےتھے. حضرتِ والا نے اپنے خطبۂ صدارت میں دارالایمان کے قیام کی سراہنا کرتے ہوئے ذمہ داران کو مبارک باد پیش کی ساتھ ہی حاضری مجلس کو دارالایمان کے تحت انجام دی جانے والی سرگرمیوں سے فائدہ اٹھانے اور معاون بننے کی تلقین کی۔
عصر حاضر میں سوشل میڈیا کے بےپناہ استعمال سے جہاں نسل نو کےلئے ایمان وعقائد کا بچاپانا بےحد مشکل ہوتاجارہاہے وہیں دوسری طرف اگر ہم سوشل میڈیا ہی کو ایمان و عقائد کے تحفظ و بقاء اور دین اسلام کی نشر واشاعت کا ذریعہ بنالیں ممکن ہے یہی پلیٹ فارم جو اس وقت گمراہی و بےدینی عریانیت و فحاشی کے پھیلنے پھولنے اور پنپنے کا سبب بناہوا ہے نسل نو کے ایمان و عقائد اور دین اسلام پر ثابت قدمی کا ذریعہ و سبب بن جائے. دارالایمان انسٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز مالیگاؤں کے قیام کے مقاصد میں جدید وسائل کو استعمال کرتے ہوئے نسل نو کو دین اسلام سے قریب کرنا اور دینی اقدار اور اسلامی آداب وثقافت سے روشناس کرانا ۔
2) عوام الناس کی اصلاح و رہنمائی اور انہیں ملحدانہ افکار و باطل نظریات سے بچانے کی کوشش کرنا 3) پرنٹ والیکٹرانک میڈیاپراسلام کی صحیح ترجمانی کے لیے طلباء کی تحریری وتقریری صلاحیتوں کی آبیاری کرنا۔ 4) نوجوان طبقے کودورجدید کے فتنوں سے بچاکران کے ذہن میں صحیح اسلامی عقائدراسخ کرنے اوراسلامی اخلاق اورطرز معاشرت عام کرنے کی سعی و کوشش کرنا۔ 5) قرآن وحدیث کی تعلیمات کومسلمانوں کی عملی زندگی میں لانے اوران کی مزیدترویج واشاعت کے لیے ہمہ وقت جدوجہدکرنا۔ 6) جدیددورکے علمی تقاضوں کومدنظررکھتے ہوئے طلباء کوقرآن،حدیث،فقہ اورعقائدکی ایسی جامع،مکمل اورمحققانہ تعلیم دیناجس کے نتیجے میں عصری تقاضوں کوسمجھ کرمسلمانوں کی دینی رہنمائی کرنے والے اصحاب بصیرت پیداہوں. 7) مختلف مسابقات کے ذریعے قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنا جیسے مقاصد شامل ہیں.
دارالایمان مدنی معاشرے کی تشکیلِ نو کےلئے کوشاں ایک ڈیجیٹل مرکز ہے جس کے ذریعے مختلف عمر و مصروفیات کے طلباء و افراد کےلئے مختلف مختصر و طویل کورسیس،تقریری و تحریر محاضرات و مسابقات، کوئز کمپٹیشن وغیرہ کا انعقاد کیاجائےگا. تاکہ امت کا ہر طبقہ مختلف مشاغل کے ساتھ علم دین کے حصول میں لگارہے. اور ارتداد کے اس زمانے میں دین اسلام کو حقیقی معنی و مفہوم کے ساتھ سمجھنے اور سمجھانے کا فریضہ اداکرسکے.
مجلس کا افتتاح استاذ تجوید و قرات دارالعلوم نعمان بن ثابتؒ حضرت مولانا حافظ وقاری شہزاد انجم انوری صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا. بارگاہ رسالت مآب ﷺ می نعتِ پاک کا نذرانہ مدرسہ کے طالب علم محمد عذیر جمال الدین نے پیش کیا اور مبین احمد اشفاق احمد نے ترانۂ ختمِ نبوت ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی.
اس افتتاحی مجلس میں قاری حفیظ الرحمن صاحب شمسی،مفتی عبداللہ صاحب رحمانی،مولانا عقیل احمد ملی قاسمی، مفتی واصف صاحب قاسمی ،مفتی محمد زید صاحب انوری، مفتی فرقان خالد قاسمی،مفتی عطاء الرحمن انوری، مولانا ساجد خان ندوی کےساتھ علماء کرام حفاظ عظام و ٹیچرس حضرات اور عوام الناس کی ایک بڑی تعداد شریک رہی۔
Comments are closed.