جمعیۃ علماء گوونڈی (ارشد مدنی) نے وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف جے پی سی کو ای میل بھیجنے کے لئے 13 مقامات پر ہیلپ ڈیسک لگائے

 

ممبئی (پریس ریلیز) وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف جے پی سی کو ای میل بھیجنے کا آج آخری دن ہے، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت اور تحریک پر ملک بھر میں مختلف ملی وسماجی تنظیمیں اور ادارے سرگرم ہیں، اس ضمن میں آج آخری دن ہونے کی وجہ سے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی گوونڈی یونٹ نے گوونڈی میں تقریباً 13 مقامات پر ہیلپ ڈیسک لگاکر مسلمانوں کو ای میل بھیجنے میں تعاون کیا، جمعیۃ علماء گوونڈی ارشد مدنی کے کارکنان انوار مسجد سمیت دیگر 12 اہم مساجد کے گیٹ پر ہیلپ ڈیسک لگاکر مسلمانوں کو ای میل بھیجنے کی ترغیب دی اور جو لوگ ای میل نہیں بھیج پارہے تھے ان کی مدد کی،

ان مقامات میں دفتر جمعیۃ علماء گوونڈی، انوار جامع مسجد، مسجد دارارقم، مسجد ام القریٰ، مسجد عائشہ، مدنی مسجد، مسجد عاشقان رسول، مسجد مصباح العلوم، کوکن مسجد، مسجد دعوۃ الایمان، مسجد قبا، قریشی مسجد شامل ہیں. جمعیۃعلماء گوونڈی کے صدر حافظ شمس الحق اور جنرل سیکریٹری مولانا محمد صدر عالم قاسمی کی نگرانی میں جمعیۃ علماء گوونڈی کے کارکنان نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے جاری کردہ QR کوڈ کی ہزاروں کاپی بناکر مسلمانوں میں تقسیم کیا اور ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے اسکین کرکے جے پی سی کو ای میل بھیج کر اپنا احتجاج درج کرایا.

Comments are closed.