محمود مدنی صاحب! مسلمانوں کا سیاسی لیڈر اویسی نہیں تو کون ؟ پاگل مسلمان آخر کس کو سپورٹ کریں ؟؟؟

احساس نایاب شیموگہ کرناٹک ۔۔۔۔۔
کشمیر 370 اور این آر سی ، سی اے اے کی حمایت میں جنیوا پہنچنے والے جناب محمود مدنی گزشتہ دنوں مودی بھکت سشانت سنہا کے پروگرام میں پہنچے ، بات یہیں پر نہیں رُکتی، انٹرویو کے دوران جناب نے کیمرے کے سامنے ایم آئی ایم پارٹی کے سربراہ اسدالدین اویسی کے خلاف کھُل کر اپنی بھڑاس نکالی،
” محمود مدنی جی کے مطابق اسدالدین اویسی بھڑکاؤ بھاشن کرکے مسلمانوں کو اکساتے ہیں اور ان کی تائید کرنے والے مسلمان پاگل ہیں ”
محمود مدنی جی کی بات اگر صحیح ہے تو جناب ذرا یہ بھی بتائیں کہ شریعت اور مسلمانوں کی حمایت میں سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک بولنے والے اسدالدین اویسی کی حمایت مسلمان نہ کریں تو کس کی کریں ؟؟؟ پاگل مسلمان آخر کس پارٹی کو سپورٹ کریں ؟؟؟
اُس پارٹی کو جس کی تائید میں آپ جنیوا پہنچ گئے ؟؟؟جس نے بےبنیاد الزامات لگا کر کلیم صدیقی جیسے بزرگ رہنما کو قید کیا اور جانوروں کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کررہی ہے ؟؟؟
یا وہ پارٹی جس نے ملک کی آزادی کے بعد 77 سالوں سے مسلمانوں کا استحصال کیا، مسلمانوں کو سیاسی طور پر اپاہج بنادیا ؟؟؟
دہشتگردی کے جھوٹے الزامات میں سینکڑوں مسلم نوجوانوں کی زندگیاں برباد کردی اور آج بھی مسلمانوں کو ذہنی غلام بناکر سیاست کررہی ہے، تاریخ میں جس کے ماتھے پر زبردستی مردوں کی نس بندیاں کروانے کا داغ ہے ؟؟؟
جناب محمود مدنی آخر پاگل مسلمان سپورٹ کریں تو کس کو کریں ؟؟؟
اسدالدین اویسی نہیں تو کون ؟؟؟
Comments are closed.