Baseerat Online News Portal

غزہ میں فلسطینی اموات کی تعداد اب 42 ہزار کے قریب

بصیرت نیوزڈیسک
خان یونس میں اسرائیلی فوج کے ایک آپریشن میں کم از کم 32 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ یہ بات جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتائی ہے۔ طبی اور امدادی کارکنوں کے مطابق مرنے والوں میں بہت سے بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
فلسطینی علاقے غزہ پٹی میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے آج بدھ کے روز کہا کہ اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسندوں کے درمیان جنگ میں اب تک کم از کم 41,689 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
گزشتہ برس سات اکتوبر کو فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی طرف سے اسرائیل کے اندر کیے جانے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد شروع ہونے والی اس جنگ میں غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک 96,625 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Comments are closed.