‏افغانستان کا پہلی مرتبہ استنبول حلال بین الاقوامی نمائش میں شرکت کا فیصلہ 

 

 

کابل (الامارہ) وزارت صنعت و تجارت کا کہنا ہے کہ پہلی بار وزارت صنعت و تجارت اور ملک کے نجی شعبے کو استنبول حلال بین الاقوامی نمائش میں افغانستان کی ملکی مصنوعات اور پیداور کی نمائش کے لیے باضابطہ طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

 

وزارت کے مطابق؛ یہ نمائش رواں سال 27 سے 30 نومبر تک ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہونے والی ہے۔

 

واضح رہے کہ استنبول حلال نمائش اسلامی دنیا کی سب سے بڑی نمائشوں میں سے ایک اور دنیا کی تیسری بڑی نمائش ہے جو ہر سال ترکی میں منعقد ہوتی ہے۔

Comments are closed.