نیشنل پولس ڈے کے موقع پر رحمان فاؤنڈیشن کے رضاکاران نے اوشیوارہ پولس اسٹیشن کے اہلکاروں کی خدمت میں گلدستہ پیش کرکے اعزاز کیا

ممبئی (پریس ریلیز) 21 اکتوبر کو قومی سطح پر نیشنل پولس ڈے منایا جاتا ہے، اس موقع پر رحمان فاؤنڈیشن کے صدر مولانا سجاد نعمانی صاحب کی ہدایت پر رحمن فاؤنڈیشن کے رضاکاران نے اوشیوارہ پولس اسٹیشن کا دورہ کرکے پولس اہلکاروں کی خدمت میں گلدستہ اور ہر پولس والوں کو مٹھائی کا ڈبہ پیش کرکے ان کا اعزاز و اکرام کیا اور رحمان فاؤنڈیشن کے صدر مولانا سجاد نعمانی کا پیغام پہنچایا، مولانا نعمانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولس کو ہمارے معاشرے اور سماج میں ایک کلیدی حیثیت حاصل ہے، پولس انتظامیہ اپنی جان پر کھیل کر ملک کی عوام کے جان ومال کی حفاظت کرتی ہے، کوئی بھی مصیبت آتی ہے تو پولس سامنے رہ کر عوام کی حفاظت کرتی ہے، تو ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم اپنی پولس انتظامیہ اور پولس افسران کا شکریہ ادا کریں اور ان کا اعزاز و اکرام کرکے ان کی حوصلہ افزائی کریں، پولس انتظامیہ نے رحمان فاؤنڈیشن کے اس اہم اقدام کی ستائش کرتے ہوئے مولانا نعمانی صاحب کا شکریہ ادا کیا اور رضا کاران کا دل کی گہرائیوں سے استقبال کیا، اس وفد میں معروف سماجی خدمتگار عرفان مکنوجیہ، عرفان قریشی، حافظ اقبال چونا والا ،محمد عمر قریشی، آصف بھائی، عبدالرؤف مرزا، مولانا اشرف قاسمی، مولانا عتیق الرحمن قاسمی مرکز المعارف، زبیر دیشمکھ، ہارون جگالہ، جاوید کڑہوال، جعفر بھائی وغیرہ شامل تھے.

Comments are closed.