مولانا مصباح الحق کا 26 اکتوبر کو دوگھرا میں دینی و روحانی خطاب ،تیاریاں جاری

جالے۔محمد رفیع ساگر /معروف روحانی پیشوا مولانا اسرارالحق کے صاحبزادے، مولانا مصباح الحق، جو اعظم گڑھ (یو پی) سے تعلق رکھتے ہیں اور علیا، نقشبندی، چشتیہ اور مجددیہ تمام سلسلوں سے وابستہ ہیں، 26 اکتوبر کو بعد نماز عصر دوگھرا میں قیام کریں گے۔ اپنے قیام کے دوران مولانا مصباح الحق عوام کو دینی اور روحانی مسائل پر روشنی ڈالیں گے اور ان کی روحانی و دینی رہنمائی کریں گے۔ عوام کے لیے یہ ایک اہم موقع ہوگا، جہاں وہ اسلامی تعلیمات، تزکیہ نفس، اور اللہ کی رضا حاصل کرنے کے طریقوں پر رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔
مولانا مصباح الحق 27 اکتوبر کو ظہر کی نماز کے بعد دوگھرا سے روانہ ہوں گے۔ ایکسائز کمشنر و مدرسہ قاسم العلوم حسینیہ دوگھرا کے سکریٹری طارق محمود نے بتایا کہ اس دوران مولانا کا قیام و طعام ان کے دولت خانے دوگھرا میں ہوگا، اور مریدین اور عوام الناس کو ان سے ملاقات کا موقع ملے گا تاکہ وہ ان سے فیض حاصل کر سکیں۔ مسٹر طارق محمود نے کہا ہے کہ مولانا کا ریاست بہار کے مختلف مقامات پر 23 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک روحانی خطاب ہوگا۔انہوں نے عوام سے اس بابرکت موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔
غور طلب ہو کہ مولانا اسرار الحق کی روحانی تعلیمات اور خدمات آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں، اور ان کے مریدین اور پیروکار ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں۔
مولانا اسرار الحق کے بیٹے، مولانا مصباح الحق نے اپنے والد کی روحانی وراثت کو آگے بڑھایا ہے اور عوام الناس کی رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ان کی دوگھرا آمد پر تیاریاں جاری ہیں۔
Comments are closed.