جامعہ عائشہ صدیقہ و ادارہ دارالقرآن نور چک بسفی مدھوبنی کے اراکین شوریٰ و ٹرسٹ کی نگرانی میں ضلع سہرسہ اور دربھنگہ کے سیلاب متأثرین کے درمیان ریلیف کی تقسیم

 

ضلع سہرسہ اور دربھنگہ کے مختلف مقامات پر سینکڑوں پریشان حال لوگوں کے مابین رقم کی شکل میں ریلیف تقسیم کیا گیا

 

مدھوبنی : 29/ اکتوبر (پریس ریلیز)

 

صوبہ بہار کے مختلف علاقوں میں گذشتہ دنوں سیلاب نے شدید تباہی مچا دی تھی، اس سال کا سیلاب پہلے کے مقابلے میں نہایت غیر متوقع اور شدید ثابت ہوا، جس کے نتیجے میں گاؤں کے گاؤں زیر آب ہوگئے۔ لوگ چند لمحوں میں اپنی قیمتی اشیاء اور ضروری سامان کو برباد ہوتے دیکھنے پر مجبور ہوگئے۔

ایسے نازک حالات میں اراکین ٹرسٹ و شوری جامعہ عائشہ صدیقہ و ادارہ دارالقرآن نور چک بسفی مدھوبنی بہار نے سیلاب متأثرین کے مابین مدد فراہم کرنے کا بڑا فیصلہ لیا۔ حضرت مولانا مفتی محمد حسنین صاحب قاسمی بانی و ناظم جامعہ عائشہ صدیقہ و ادارہ دارالقرآن نورچک بسفی مدھوبنی بہار کی قیادت میں اراکین ٹرسٹ و شوری جامعہ کا ایک مؤقر وفد متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ ہوئے۔ حضرت عائشہ صدیقہ ایجوکیشنل ویلفیئر اینڈ چیری ٹیبل ٹرسٹ کے صدر ونائب پر مکھ جناب اسرائیل صاحب ودیگر اراکین ٹرسٹ و شوری جامعہ ھذا نے ضلع سہرسہ و دربھنگہ کے مختلف سیلاب زدہ گاؤں میں امدادی کام انجام دیے۔

ضلع سہرسہ و دربھنگہ کے مختلف گاؤں میں سیلاب کی وجہ سے وہاں کے لوگ شدید مشکلات کے شکار ہیں جس کی وجہ سے لوگ اب تک سڑک کنارے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔

دعا فرمائیں کہ اللہ رب العزت جلد از جلد حالات بہتر بنائیں اور لوگوں کو اس آفت سے نجات عطا فرمائیں۔

واضح رہے کہ اس وفد میں جناب کلام صاحب ٹرسٹی،جناب سلطان صاحب ٹرسٹی، جناب مولانا امتیاز صاحب ندوی ٹرسٹی ، جناب قاری محمد تو قیر عالم صاحب رکن شوریٰ جامعہ ہذا،جناب حافظ نور عالم صاحب رکن شوریٰ جامعہ ہذا و دیگر اراکین ٹرسٹ و شوری و اساتذۂ جامعہ شامل رہے۔

Comments are closed.