مساجد ومدارس کا تحفظ ضروری ہے: جمعیۃ علماء دہلی

 

نئی دہلی:

جمعیۃعلماء صوبہ دہلی کی عاملہ کا اجلاس مدرسہ عالیہ عربیہ مسجد فتحپوری چاندنی چوک میں مولانا محمد مسلم قاسمی صدر جمعیۃ علماء دہلی کی صدارت میں منعقد ہوا جس کا آغاز قاری محمد ساجد فیضی ناظم جمعیۃ علماء دہلی کی تلاوت قرآن پاک اور مفتی محمد عیاض مظاہری کے نعتیہ اشعارسے ہوا اجلاس کے اغراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے مفتی عبدالرازق مظاہری ناظم اعلی جمعیۃ علماء دہلی نے کہا کہ آج کے اجلاس کا مقصدملی۔قومی اور ملکی مسائل پر غور و فکر اور لائحہ عمل طے کرنا ہے اس وقت ملک میں بطور خاص اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں جس طرح سے مدارس و مساجد اور مذہبی مقامات کو حیلے اور بہانہ سے مسمار یا سیل کیا جارہا ہے یہ سب منصوبہ بند اور تعصب پرمبنی ہے جن مدارس میں ملکی دستوروآئین کے ماتحت مذہبی تعلیم دی جاتی ہے اور جنکے پڑھنے پڑھانے والوں کا حب الوطنی میں سرشار ہو کر ملک کی آزادی میں نمایاں کردار رہا ہے اور ابھی بھی ملک کے تحفظ و امن وامان کے لئے ہر طرح کی قربانی دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔انکے ساتھ حکومت کا یہ رویہ قابل افسوس و تشویشناک ہے اسی طریقہ پر وقف ترمیمی قانون کو لیکر حکومت نے جسطرح سے تانہ شاہی اور دوہرامعیاراپناتے ہوئے اوقاف کو برباد کرنے کی کوشش کی ہے وہ بھی انتہائی خطرناک و قابل مذمت ہے عدالت عظمی سے ہی انصاف کی امید ہے۔اجلاس میں کزشتہ دنوں مرکز(جمعیۃ علماء ہند) کے زیراہتمام منعقد ہونے والے تربیتی پروگرام میں دی گئی ہدایتوں پر عمل کرنے اور صوبائی سطح پر تربیتی پروگرام منعقد کرنے پر بھی مشورہ ہوا اور عیدالاضحٰی کے بعدتمام اضلاع کے ذمہ داران کو جمع کرکے تنظیم کو مزید فعّال بنانے۔اصلاح معاشرہ کے پروگرام منعقد کرنے اور مقامی یونٹوں کو مضبوط بنانے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔آخر میں مولانا محمد عاقل شیخ الحدیث مظاہرعلوم۔مولانا غلام محمد وستانوی۔مولانا محمد یامین شیخ الحدیث جلال آباد کے لیے ایصال ثواب کیا گیا اہم شرکاء میں مولانا محمد فرقان قاسمی خازن جمعیۃ علماء دہلی۔مولانا عبدالحنان قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء دہلی۔مولانامحمد عمر قاسمی نائب صدر۔قاری محمد دلشاد قمر مظاہری نائب صدر۔مفتی اسرار الحق مظاہری ناظم جمعیۃ علماء دہلی۔مولانا عبداللہ قاسمی ناظم۔مفتی کفیل الرحمن قاسمی ناظم۔قاری اسرارالحق قاسمی کنوینر اصلاح معاشرہ۔مولانا انتظار حسین مظاہری قصاب پورہ۔الحاج سلیم رحمانی ویلکم۔مولانا محمد جمیل قاسمی دوارکا۔حافظ محمد یامین نہال وہار۔چودھری محمداسلام لکشمی نگر۔مولانامحمدممتازقاسمی مادی پور۔مفتی محمد شمیم قاسمی قصاب پورہ۔مولانا محمد یحی ارسلانی صاغر پور۔مولانا محمد راشد حوض رانی۔ مفتی محمد توحید قاسمی جھارکھنڈی شاہدرہ۔ڈاکٹر رضاؤالدین شمس کبیرنگر۔مولانا محمد ایوب بوانہ۔مولانا مصباح الدین ناگلوئی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Comments are closed.