فقیہ العصر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی صدارت میں تذکرہ علمائے مدھوبنی سیمینار آج، عوام و خواص سے شرکت کی اپیل

مدھوبنی (نمائندہ خصوصی)
مشہور نیوز پورٹل "بصیرت آن لائن ” کے تحت ہونے والے تذکرہ علمائے مدھوبنی سمینار جو آج (6نومبر 2024)بعد نماز مغرب مدرسہ اصلاح المسلمین بینی پٹی میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر باوقار عالمی شہرت یافتہ عالم دین ٬ اسلامی اسکالر ٬ فقیہ عصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب دامت برکاتہم کی صدارت میں منعقد ہوگا اس کی مکمل تیاری کے جائزہ کے لئے ایک خصوصی نشست "بیت القاضی” جالے ضلع دربھنگہ میں مولانا رضوان احمد قاسمی سابق استاد دارالعلوم وقف دیوبند کی صدارت میں ہوئی ٬
سمینار کے نگراں مولانا غفران ساجد قاسمی نے بتایا کہ اس سال کے ہونے والے سمینار میں مدھوبنی ضلع سے تعلق رکھنے (11) گیارہ باوقار اور مستند گذرے ہوئے علماء پر مقالہ پڑھے جائینگے ٬ ان تمام مقالات کو مجلہ کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے جس کا رسم اجراء سمینار میں فقیہ عصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب دامت برکاتہم کے ہاتھوں ہوگا ٬ اس موقعہ پر علاقے کے موقر علماء کرام کا بھی مختصر تاثراتی خطاب ہوگا ٬جن میں مولانا شبلی قاسمی قائم مقام ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ ٬ مولانا محمد قیصرقاسمی ٬مولانا پروفیسر شکیل قاسمی ٬مفتی محمد روح اللہ قاسمی ٬مفتی ابوذر قاسمی ٬مفتی امداداللہ قاسمی ٬مفتی محمد حسنین ٬ قاضی مفتی اعجاز احمد قاسمی٬ قاضی مفتی رضوان مظاہری ٬مفتی محمد سلیم الدین قاسمی ٬مفتی مہتاب عالم قاسمی ٬مولانا شاہد قاسمی ٬ڈاکٹر فیاض احمد صاحب ٬ایم پی راجیہ سبھا ٬ڈاکٹر فیض الحسن ٬ رام شیلا ہسپتال شکری ٬ڈاکٹر عرفان عالم ٬میڈی ورلڈ ہسپتال دربھنگہ ٬ کے نام شامل ہیں ٬ سمینار کے کنوینر مولانا نصراللہ قاسمی معاون پرنسپل مدرسہ اصلاح المسلمین بینی پٹی اورمولانا جاوید اختر حلیمی نے انتظام و انصرام سے متعلق مشترکہ طورپر بتایا کہ سمینار سے متعلق تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور پورے تزک واحتشام کے ساتھ یہ سمینار انشاءاللہ اختتام پذیر ہوگا ٬ مولانا رضوان احمد قاسمی سکریٹری مدرسہ اصلاح المسلمین بینی پٹی نے بتایا کہ مدرسہ کے احاطہ میں بنائی گئی نئی مسجد کا افتتاح صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مغرب کی نماز پڑھا کر فرمائیں گے ٬ بصیرت آن لائن کے احباب نے دارالعلوم سبیل الفلاح جالے جہاں اس وقت فقیہ عصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب دامت برکاتہم مقیم ہیں جاکر ملاقات کیا اور سمینار سے متعلق تمام جانکاری دی ٬ جس پر مولانا نے اطمینان کا اظہار کیا ٬
Comments are closed.