علماء اختلاف رائے کو قبول کرنے کا حوصلہ پیدا کریں -مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی۔ المعہد العالی لتدریب الافتا والقضاپھلواری شریف پٹنہ میں "اجتماعی اجتہاد” پر جامع اور وقیع محاضرہ

پٹنہ
معروف اسلامی اسکالر مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی نائب ناظم المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد جنرل سیکرٹری آل انڈیا ملی کونسل تلنگانہ نے صوبہ بہار کے معروف فقہی اور تحقیقی ادارہ "المعہد العالی لتدریب الافتا والقضاپھلواری شریف پٹنہ” کے سمینار ہال میں "اجتماعی اجتہاد” کے عنوان سے طلبہ معہد کے سامنے نہایت ہی وقیع محاضرہ پیش کیا ٬ انہوں اپنی گفتگو کے آغاز میں بانی معہد حضرت قاضی مولانا مجاہد الاسلام قاسمی سابق صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ٬قاضی القضاۃ امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے اس عظیم فقہی ادارے کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا یقینا یہ اہم کارنامہ قاضی صاحب کا ہی حق تھا ٬ مفتی عمر عابدین قاسمی نے فقہ کے اہم موضوع” اجتماعی اجتہاد "پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض موقعوں پر اجتہاد سے کام لیا اور بعض موقعوں پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو بھی اجتہاد کرنے کی تلقین کی اور صحابہ نےاجتہاد بھی کیا ٬ اسی طرح انہوں نے کہا کہ عہد صحابہ میں بھی بڑے پیمانے پر اجتہاد کو راہ ملی ٬ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ کے زمانہ کو اجتہاد کا روشن دور کہا جاسکتا ہے ٬ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ نے بعض مسائل کے حل کے لئے” فقہ اکیڈمی” بھی قائم کیا ٬ جہاں صحابہ فقہی مسائل اجتماعی اجتہاد کے ذریعہ حل فرمایا کرتے تھے٬ پروگرام کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا مولانا عبد الباسط ندوی نے اس اہم پروگرام کی صدارت کی ٬ المعہد العالی لتدریب الافتا والقضاپھلواری شریف پٹنہ کے تمام متخصصین کے ساتھ مفتی محمد نافع عارفی جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل بہار ٬ مولانا مظفراحسن رحمانی معتمد رابطہ عامہ دارالعلوم سبیل الفلاح جالے ٬کے علاوہ یہاں کے اساتذہ نےشرکت کی دوگھنٹے کا یہ محاضرہ طلبہ نے پسند کیا اور خوب استفادہ کیا ٬ صدر کی دعا پر یہ اہم محاضرہ اختتام کو پہونچا
Comments are closed.