آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے بنگلور اجلاس میں مولانا محمود دریابادی کو بنایا گیا رکن عاملہ، مفتی سعید الرحمان فاروقی رکن تاسیسی اور حافظ اقبال چونا والا رکن میقاتی منتخب

بنگلور (پریس ریلیز) شہر گلستاں بنگلور میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا انتیسواں سالانہ اجلاس دارالعلوم سبیل الرشاد کے وسیع و عریض احاطے میں جاری ہے، یہ اجلاس اپنی نوعیت کے اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے، اس اجلاس میں مجلس عاملہ، رکن تاسیسی اور میقاتی ارکان کا انتخاب عمل میں آیا، اس موقع پر ممبئی کے معروف عالم دین، کئی ملی تنظیموں کے سربراہ اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن تاسیسی مولانا محمود احمد خاں دریابادی کو مجلس عاملہ کا رکن منتخب کیا گیا، اس کے ساتھ ہی دارالعلوم امدادیہ ممبئی کے صدر مفتی سعید الرحمان فاروقی قاسمی کو رکن تاسیسی (فاؤنڈر ممبر) بنایاگیا ہے، جب کہ ممبئی کی معروف ملی و سماجی شخصیت ،دارالعلوم وقف دیوبند کی مجلس مشاورت کے رکن مولانا حافظ اقبال چونا والا کو رکن منتخب کیا گیا، دوسری جانب بوہری سماج سے صادق العید الذہبی کو بھی رکن منتخب کیا گیا، اس موقع پر نومنتخب اراکین کو مبارکباد پیش کی گئی اور ان سے مستقبل میں بورڈ کے تیئں مخلصانہ جذبہ عمل کے ساتھ کام کرنے کی امید ظاہر کی.
Comments are closed.