جمعیۃ علماء ہند کا وفد سنبھل پہنچا، پولس افسران سے ملاقات اور متاثرین کے اہل خانہ کے لیے معاوضے کا مطالبہ کیا

سنبھل: 25؍ نومبر 2024ء (پریس ریلیز) مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر وفد نے ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں سنبھل کی سرکردہ شخصیات سے ملاقات کی اور حالیہ پولیس فائرنگ کے واقعات پر گہری ناراضی ظاہر کی اور متاثرین کے لیے آئینی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے پولیس افسران سے ملاقات کر کے بے گناہ افراد کی گرفتاری پر اعتراض کیا اور وشنو جین سمیت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ وفد نے حکومت سے غیر جانبدارانہ تحقیقات اور متاثرین کو 50 لاکھ روپے معاوضہ دینے کی اپیل کی۔وفد میں ناظم عمومی جمعیۃ علماءہند کے ہمراہ مولانا غیور احمد قاسمی ، مولانا علاء الدین قاسمی ہاپوڑ، مولانا ضیاء اللہ قاسمی اور ایڈوکیٹ مرزا عاقب بیگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حافظ شاہد صدر جمعیت علماء سنبھل، مولانا ندیم اختر، مولانا عبدالغفور، ڈاکٹر رئیس، محمد ریحان کے علاوہ مقامی جمعیۃ علماء کی پوری ٹیم ہمراہ تھی۔
Comments are closed.