ابنائے قدیم کی جانب سے جلسہ اعتراف خدمات جلیلہ برائے اساتذہ مدرسہ سراج العلوم حشمت پیٹھ سکندرآباد

حیدرآباد(بی این ایس) قاری مسرور احمد رشادی رکن مجلس استقبالیہ کی اطلاع کے بموجب جمیع ابنائے قدیم مدرسہ اسلامیہ عربیہ سراج العلوم حشمت پیٹھ سکندرآباد تلنگانہ کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ مدرسہ میں ابنائے قدیم کی جانب سے جمیع اساتذہ کرام کی خدمات جلیلہ کے اعتراف میں ایک عظیم الشان فقیدالمثال جلسہ اعتراف خدمات جلیلہ بتاریخ 12 جنوری 2025 بروز اتوار صبح 10 بجے تا ظہر بمقام مسجد دارالقرآن احاطہ مدرسہ ہذا میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس کی سرپرستی حضرت حافظ محمد مرغوب عالم صاحب ناظم مدرسہ ہذا ، صدارت نمونہ اسلاف استاذ الاساتذہ حضرت مولانا خالد القاسمی صاحب دامت برکاتہم صدر المدرسین مدرسہ ہذا اور نگرانی استاذ الاساتذہ حضرت مولانا صابر صاحب دامت برکاتہم منتظم مدرسہ ہذا فرمائیں گے۔ نیز مدرسہ کے مؤقر و قدیم اساتذہ کرام کے خطابات ہوں گے ، اس موقع پر مدرسہ کے ابنائے قدیم کو اظہار خیال کا موقع دیا جائیگا ، مجلس استقبالیہ کے جمیع اراکین نے اپیل کی ہے کہ مدرسہ کی ابتدا سے تاحال جتنے طلباء نے مدرسہ ہذا سے استفادہ کیا ہے ، ان تمام سے گزارش ہے کہ اپنی شرکت کو لازمی بنائیں اور مدرسہ سے اپنی اٹوٹ وابستگی اور قلبی محبت کا ثبوت پیش کریں ۔ ان شاء اللہ مدرسہ کے اس سال 50 سال بھی مکمل ہورہے ہیں ۔ یہ اجلاس گولڈن جوبلی تقریبات کے مقدمہ کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے ، مدرسہ کے انتظامیہ کی خواہش ہے کہ تمام قدیم طلباء اس اجلاس عام میں شرکت کریں ، تاکہ 50 سالہ تقریبات میں مدرسہ سے استفادہ کرنے والے تمام طلباء کی حوصلہ افزائی کی جائے ، مدرسہ سے فارغ ہونے والے طلباء کا اندازہ بھی لگایا جاسکے۔ جو طلباء اس اجلاس میں شرکت کریں گے یا اپنی کسی مجبوری کی وجہ سے شرکت نہ کرسکیں مگر انہوں نے مدرسہ سے کسی بھی طرح استفادہ کیا ہے ، وہ اپنا نام ، فون نمبر اور علاقے کا نام اراکین مجلس استقبالیہ کے نمبرات پہ درج کرائیں۔ تاکہ آئندہ کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جاسکے۔
برائے رابطہ : مفتی عبید اللہ خان قاسمی حشمت پیٹھ 8099848014
مولانا محمد اسعد قاسمی کنگ کوٹھی8885306269.
مفتی محمد عالم قاسمی صنعت نگر +919550614006.
حافظ شیخ یونس سکندرآباد+919949700716.
Comments are closed.