Baseerat Online News Portal

قرآن ہی کے ذریعے فلاح و بہبود ممکن (وسیم احمد شیروانی)

 

 

جونپور (اشرف شیرازی)

 

کھیتاسراے تھانہ حلقہ کے مدرسہ تحفیظ القرآن مانی کلاں میں جمعرات کے روز جلسہ دستار فضیلت کے عنوان پر ایک تقریب منعقد ہوئی، جس کی سرپرستی مدرسہ ہذا کے ناظم اعلی مولانا عبداللہ حلیمی صاحب نے کی، وہیں اس موقع پر نظامت کے فرائض مدرسہ ہذا کے استاد حافظ عارف صاحب نے انجام دیا، محفل کا آغاز قاری تبریز صاحب کی تلاوت سے ہوا، اور نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا گلدستہ پیش کرنے کیلئے مولوی مستعین صاحب کو مدعو کیا گیا، مزید اس مجلس کو آگے بڑھانے کیلئے مقرر اول، مقرر شیریں بیاں حضرت مولانا ثاقب ایاز قاسمی صاحب کو دعوت خطاب دیا گیا، انہوں نے اپنی بات کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ آج جو مسلمانوں کی کتاب یعنی قرآن کو مٹانے کا جو ایک مشن چل رہا ہے ، تاقیامت تک دشمناں قرآں اپنے اس مشن میں کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں، وہ کتابی شکل سے قرآن کو ختم کرنے کی کوشش تو کر سکتے ہیں، لیکن ان حفاظ کرام کے دلوں سے قرآن کو نہیں مٹا سکتے، جنہوں نے اپنے دلوں کے اندر قرآن کے تیسوں پاروں کو حرف بہ حرف محفوظ کر رکھا ہے، مزید انہوں نے کہا کہ آج ہم زمانے کے اندر جو ذلیل ہو رہے ہیں، اس کی اصل وجہ ہمارا قرآن سے ربط کم ہونا ہے، مزید انہوں نے کہا کہ آج ہمارے دلوں کے اندر سے انسانیت مر چکی ہے، ہمیں تو ایک جسم اور ایک جان کی تعلیم دی گئی تھی کہ اگر کسی مسلمان کو تکلیف ہوگی، تو اس تکلیف کا اثر دنیا میں بسنے والے تمامی مسلمانوں کو ہوگا، لیکن ہم آج فلسطین پر ہو رہے ظلم و ستم سے کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہو رہی ہے، اسی موقع پر خطیب ثانی، مقرر شعلہ بیان، حضرت مولانا وسیم احمد شیروانی صدر جمعیت علمائے ہند کو مسند خطابت پر مدعو کیا گیا، جہاں انہوں نے کہا کہ آج جن بچوں کے سر پر دستار فضیلت بندھی ہوئی ہے،

یہ دنیا و مافیہا سے بہتر ہے، آج ان لوگوں نے جو مقام حاصل کیا ہے، یہ دونوں جہاں کی کامرانی کا سبب ہے، ان کے والدین کل میدان محشر میں خوش نصیب ہوں گے، مزید انہوں نے کہا کہ اگر ہم سرخروئی اور کامیابی چاہتے ہیں تو قرآن کی تعلیم کو حاصل کرنا ہوگا، اور ان لوگوں کا تعاؤن کرنا ہوگا جو کسی نا کسی ذرائع سے لوگوں کو تعلیم دے رہے ہیں، اخیر میں حافظ رشید الدین صاحب کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا، وہیں اس موقع پر جمعیت علمائے ہند کے کارکنان اور نوجوانان مانی کلاں موجود رہے

Comments are closed.