راج مستری کی سڑک حادثہ میں موت، ٹرک ڈرائیور اور خلاصی پولیس کی حراست میں

جالے (محمد رفیع ساگر/بی این ایس)
مقامی تھانہ حلقہ کے گاندھی چوک واقع اتر بَیل-جالے مین سڑک پر جمعہ کی صبح 8 بجے ایک افسوسناک سڑک حادثہ میں ایک راج مستری کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ موصولہ معلومات کے مطابق، متوفی کی شناخت سیتامڑھی ضلع کے بوکھڑا تھانہ علاقہ کے مہیسوتھا پنچایت کے بٹھول گاؤں کے وارڈ 16 باشندہ 55 سالہ جے کانت داس ولد رام دیو داس کے طور پر ہوئی ہے۔ متوفی راج مستری کا پیشہ اختیار کیے ہوئے تھے اور جائے حادثہ کے وقت اپنی مفیٹ موٹر سائیکل سے کام پر جا رہے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب جالے میں بجلی کے کھمبے پر چڑھے ایک مزدور کے ہاتھ سے وائی فائی کا کیبل چھوٹ کر جے کانت کی موٹر سائیکل پر آ گرا۔ اچانک پیش آئے اس واقعہ سے ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ سڑک پر گر گئے۔ اسی دوران سریہ لدے ایک تیز رفتار ٹرک کے نیچے آ گئے۔ ٹرک کا پہیہ ان کے سر پر چڑھ گیا جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جائے وقوعہ سے موٹر سائیکل کی ڈِکّی سے راج مستری کے آلات اور کھانے کا ٹفن برآمد ہوا ہے۔
حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور ملکت سنگھ ولد سکھ دیو سنگھ ساکن پورن پور، تھانہ گھوچئی، پیلی بھیٹ، اترپردیش اور خلاصی اسپرت سنگھ ولد پرگت سنگھ ساکن ولند پور ، شاہ جہاں پور اترپردیش نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس نے بیان دیا کہ حادثہ اچانک پیش آیا اور اس میں اس کی کوئی کوتاہی نہیں ہے۔ ڈرائیور نے بتایا کہ وہ مغربی بنگال کے درگاپور سے ٹی ایم ٹی سریہ لے کر جالے کے ایک تاجر کو مال سپلائی کرنے آیا تھا۔ گرفتار ڈرائیور درگاپور کے ٹرانسپورٹر یوگرات سنگھ کا ملازم ہے۔
موقع پر پہنچی جالے تھانہ کی پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ جالے تھانہ انچارج سندیپ کمار پال نے بتایا کہ کارروائی کے ٹرانسپورٹ تھانے کو درخواست دی گئی ہے۔غور طلب ہو کہ راج مستری کی مالت حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے۔اس نے اپنے 4 بیٹیوں کی شادی کررکھی ہے۔ مزدوری کرکے ہی اپنے گھر کے اخراجات کی ذمہ داری نبھا رہا تھا۔پولیس نے جائے وقوع سے بی آر06ڈی ای 7596 نمبر کی مفیٹ بائیک اور ڈبلیو بی 37 ای 6133 نمبر کے ٹرک کو ضبط کرلیا ہے۔
Comments are closed.