دارالعلوم رحمانیہ کھولی میں تکمیل قرآن کی روح پرور تقریب کا انعقاد، مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی کا خصوصی خطاب

 

کھتولی: دارالعلوم رحمانیہ، کھتولی کے قدیمی و معروف دینی ادارے میں تکمیل قرآن کی ایک پرنور تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نو طلبہ نے قرآن پاک مکمل کیا۔ اس بابرکت موقع پر پیر طریقت، مصلح الامت حضرت مولانا صلاح الدین سیفی صاحب نے خصوصی شرکت کی اور صدارتی خطاب فرمایا۔

مولانا صلاح الدین سیفی صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اگر انسان اپنے عقیدہ، عبادات، معاملات، معاشرت اور اخلاقیات کو درست کرلے تو دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی اس کا مقدر بن جائے گی۔ انہوں نے دین کو زندگی میں اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دعا فرمائی کہ امت مسلمہ قرآن کے پیغام کو عام کرے اور اپنے کردار کو اسوہ رسول ﷺ کے مطابق بنائے۔فارغین طلباء ،ان کے اساتذہ ،اور اہل خانہ کو مبارکبادی کے ساتھ ساتھ اس اہم ذمہ داری کی نزاکتوں سے بھی واقف کرایا۔

تقریب سے مولانا وصی سلیمان ندوی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دین کی ہر بات کو اپنی زندگی میں اتارنے کا عزم لے کر یہاں سے جانا چاہیے۔ مولانا محمد علی جوہر نے فرمایا کہ ہر مسلمان کو اپنے آپ کو اسلامی اصولوں پر چلانے کا فیصلہ کرنا چاہیے، جبکہ مولانا محمد عمر ناصحی ندوی اور مولانا حکیم رضی الدین صاحب نے بھی بالترتیب مختصر خطاب کیا، پروگرام میں پھلت سے بشمول مفتی محمد عاشق پُھلتی ندوی ،قاری محمد اعظم علماء کا وفد شریک رہا جبکہ کھتولی کے ائمہ وحفاظ نیز علاقے کے دیگر علماء کرام و ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی۔ تکمیل قرآن کرنے والے طلبہ میں محمد کیف، محمد شاہویز، محمد استخار، محمد عظیم، محمد حذیفہ، محمد نسیم، حذیفہ منور، محمد اشہد، اور شاہ رضا شامل ہیں۔

پروگرام کے اختتام پر مولانا صلاح الدین سیفی صاحب کی دعا ہوئی، جس کے بعد مہتمم دارالعلوم رحمانیہ، مفتی مجیب صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں چاند بھائی کی جانب سے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں ادارہ کے طلباء و اساتذہ جناب قاری شہزاد صاحب اسی طرح آس محمد ممبر بھائ فرقان چاند بھائ سلیم الدین بھائ فیض عالم ماسٹر ساجد بھائ عمران ماسٹر اسلام محبوب بھائ واہل محلہ جملہ ذمہ داران کااہم کردار رہا۔

Comments are closed.