ڈاکٹر نعمان خان ” سر سید جونپور” کے اعزاز سے سرفراز

جونپور:- 76ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر مدرسہ الفلاح دربانی پور میں جشنِ یوم جمہوریہ و سالانہ جلسہ کا انعقاد بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا جس کی سرپرستی جامعہ گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے چیئرمین مولانا انوار احمد قاسمی نے کی اور صدارت مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر صدام حسین ایڈووکیٹ نے فرمائی تو وہیں مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر سیف حسین خان سینیئر سرجن ضلع اسپتال و سینٹ جوزف گروف آف اسکول کے چیئرمین ڈاکٹر نعمان خان موجود رہے اور ڈاکٹر اے اے جعفری پروفیسر میڈیکل کالج جونپور،ڈاکٹر محمد چاند باغوان ڈائریکٹر الفا ہیلتھ کیئر ہاسپٹل،ڈاکٹر سرفراز خان نمائندہ چیئرمین ظفر آباد،فیروز خان چیئرمین کےکجگاؤں،حافظ خورشید سماجی کارکن مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کیا۔
مدرسہ الفلاح کے مینیجر اجود قاسمی صحافی نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا گلپوشی کرکے اور مومینٹو پیش کرکے خیر مقدم و استقبال کیا اس کے بعد فلاح ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ڈاکٹر نعمان خان کی تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے "سر سید جونپور ” کے اعزاز سے بشکل منظوم سپاس نامہ بدست استاد شاعر اکرم جونپوری و ٹرسٹ کے مینیجر اجود قاسمی نوازا گیا جس کا تمام موجود لوگوں نے بھی اعتراف کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر نعمان خان نے کہا کہ سرسید احمد خان ایک عظیم تعلیمی رہنما، مصلح، اور جدید ہندوستانی مسلمانوں کے لیے ایک قابل ذکر شخصیت تھے، ان کی زندگی اور خدمات مسلمانوں کو تعلیمی، سماجی، اور فکری پسماندگی سے نکالنے کے لیے وقف تھیں ایسے میں مجھے آج فلاح ویلفیئر ٹرسٹ کے مینیجر اجود قاسمی کی جانب سرسید احمد خان کے نام سے منسوب اعزاز سے نوازا گیا ہے جو میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے،میں مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا رہا ہوں چونکہ مجھے میرے والد مرحوم مولانا ابوالعرفان خان ندوی سے یہ ورثہ میں ملا ہے آپ نے بھی اپنی مکمل زندگی ندوۃ العلماء لکھنؤ میں وقف کردی تھی۔
اس موقع پر شاہنواز منظور،عارف خان،محمد ازہر،شاہنواز خان،محمد مزمل خان،وسیم خان،ڈاکٹر عرشی خان،معراج خان،ابوذر خان،عرفان اقبال،ساجد انوار،خالد افضال،عمران بنٹی،محمد افضل،الماس احمد صدیقی،کمال اعظمی،ڈاکٹر یسیرا علی،اکرم انصاری،صلاح الدین خان کے علاؤہ کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔ نظامت مظہر آصف نے کیا۔
Comments are closed.