تعلیم کے ذریعہ ہی ملک کے گیسوئے برہم کوسنوارنا اور اپنی عظمت رفتہ کو بحال کرناممکن ہے: مولانااصغر صدیقی

یوم جمہوریہ کے موقع پر جامعۃ الحبیب اور الحبیب انگلش میڈیم اسکول مولانگر میں شاندار تقریب کاانعقاد کیاگیاجس میں بڑی تعداد میں شرکاء شریک رہی
سیتامڑھی،(پریس ریلیز) /26جنوری 2025 – الحبیب انگلش میڈیم اسکول اور جامعۃ الحبیب مولانگر، پوپری ، سیتامڑھی، بہار میں یوم جمہوریہ کی تقریب نہایت جوش و جذبے سے منائی گئی۔ اس موقع پر اسکول اور مدرسے کے بچوں نے بڑے جوش وخروش کے ساتھ اردو، انگریزی تقریریں، نعت، مکالمہ، اور محادثے اور دگر ثقافتی مظاہروں کے ذریعے پروگرام کو دلکش اور یادگار بنایا۔
حاضرین نے بچوں کی بہترین پرفارمنس کوخوب سراہا اور کئی لوگوں نے اسکول میں اپنے بچوں کو داخلہ کرانے کا عزم ظاہر کیا۔ واضح رہے کہ جامعۃ الحبیب مولانگر اپنے علاقے کا نہایت معروف ادارہ ہے جو گزشتہ پچیس سالوں سے شیخ الحدیث مولانامحمدمہتاب عالم قاسمی کی سرپرستی اور مولانامحفوظ عالم قاسمی کی نظامت میں دینی گرانقدر خدمات انجام دیتاآرہاہے۔ وقت کے تقاضے کے پیش نظر سال گزشتہ عصری تعلیم کے لیے الحبیب انگلش میڈیم اسکول کے نام سے ایک بہترین اسکول کاقیام عمل میں لایاگیاہے۔
یہ بتادیں کہ پروگرام کی نظامت مولانا امانت علی مظاہری نے اپنے منفرد انداز میں کی ۔ اس شاندار تقریب کا آغاز ماسٹر عبدالخالق اور دیگر مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں پرچم کشائی سے ہوا۔
تقریب میں موجود مہمان خصوصی مولانا اصغر صدیقی نے ہندوستان کی جمہوریت اور موجودہ حالات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے ذریعہ ہی ملک کے گیسوئے برہم کوسنوارنا اور اپنی عظمت رفتہ کو بحال کرناممکن ہے، اور تعلیم کے لیے جامعۃ الحبیب اور الحبیب انگلش میڈیم اسکول کو بہترین متبادل قرار دیا۔ وہیں دوسرے مہمان گرامی جناب ماسٹر عبدالخالق نے اسکول کے ڈائریکٹر مولانا معاذ مدثر قاسمی کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اسکول نے علاقے کے لیے روشن مستقبل کی بنیاد رکھی ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو اس اسکول میں داخلہ کرائیں تاکہ وہ تعلیم کے شعبے میں نئی بلندیوں کو چھو سکیں۔ اس موقع قرب و جوار کے مرد و خواتین کی بڑی تعدادشریک رہی کی، جن میں جناب نورالاسلام صاحب، جناب فضل الرحمن صاحب ، مولاناشبیر صاحب قاسمی رامپوری، مولاناابوبکرصاحب قاسمی کے نام قابل ذکر ہیں۔
پروگرام کا اختتام مولانا مبشر مظاہری کی دعا سے ہوا، جس میں ملک کی سلامتی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دعائیں کی گئیں۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں مدرسہ اور اسکول کے اساتذہ نے گراں قدر خدمات انجام دیں۔
Comments are closed.